مجلس اعلی کے ممبران سے متعلق خبریں

علامہ ساجد علی نقوی: امت اسلامی میں وحدت کے لئے آیت اللہ تسخیری کی خالصانہ خدمات ناقابل فراموش ہیں

علامہ ساجد علی نقوی: امت اسلامی میں وحدت کے لئے آیت اللہ تسخیری کی خالصانہ خدمات ناقابل فراموش ہیں

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن علامہ ساجد علی نقوی نے اپنے ایک پیغام کے ذریعے آیت اللہ محمد علی تسخیری کی رحلت پر تسلیت پیش کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا:
انا للہ و انا الیہ راجعون
سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے اور ان میں یکجہتی اور اتحاد پیدا کرنے کی راہ میں آیت اللہ محمد علی تسخیری کی خالصانہ کاوشیں سب کے ذہنوں خصوصا علمائے عالم اسلام کے ذہنوں میں ہمیشہ باقی رہیں گی۔
میں اس عظیم نقصان کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی، حوزات علمیہ، مرحوم کے تمام دوستوں اور چاہنے والوں خصوصا اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔
سید ساجد علی نقوی

آرتھوڈوکس چرچ کے اعلیٰ عہدیدار کا رہبر انقلاب اسلامی کو تعزیتی پیغام

آرتھوڈوکس چرچ کے اعلیٰ عہدیدار کا رہبر انقلاب اسلامی کو تعزیتی پیغام

روس کے آرتھوڈوکس چرچ کے اعلیٰ عہدیدار ’کریل پیٹریاک‘ نے رہبر انقلاب اسلام کو ایک خط کے ذریعے آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عیسائیت اور اسلام کے درمیان صلح، امن اور افہام و تفہیم کے حامی تھے۔

روس کے صدر اسقف ( Archbishop) کریل پیٹریاک کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے؛

جناب آیت اللہ علی خامنہ ای
رہبر اعلیٰ اسلامی جمہوریہ ایران
برادر گرامی
اپنے قریبی دوست اور مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال پر میری جانب سے تسلیت قبول کیجیے۔ مرحوم بین الادیان امن کے حامی اور عیسائیت اور اسلام کے درمیان افہام و تفہیم پر مبنی گفتگو کے لیے سنجیدہ تھے۔ ان کے پاس بے مثال قابلیت تھی اور وہ ہمیشہ دیکھ سکتے تھے کہ مختلف روایتوں کے پیروکاروں کو کون سی چیز متحد کر سکتی ہے۔ دوسرے مذہبی رہنماوں سمیت بین الادیان گفتگو کے میدان میں آیت اللہ تسخیری کے ساتھ ہماری مشترکہ کاوشیں مجھے آج بھی اچھی طرح یاد ہیں۔
مرحوم آرتھوڈوکس عیسائیت اور اسلام کے مابین گفتگو کے لیے ایران اور روس کمیشن کے بانی تھے کہ جس نے بیس سالوں سے ہماری قوموں اور ملکوں کے درمیان تفہیم پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
میں اس وقت بہت خوش ہوا جب سن ۲۰۱۶ میں آیت اللہ تسخیری پڑھاپے اور جسمانی کہولت کے باوجود مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو تشریف لائے۔ مرحوم سے وہ آخری ملاقات اور صمیمانہ گفتگو مجھے بخوبی یاد ہے۔ آیت اللہ تسخیری کی یاد ان تمام لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ باقی رہے گی جو مرحوم کو جانتے تھے۔
باعرض تسلیت
پیٹریاک ماسکو

آیت اللہ تسخیری نے مسلمانوں میں اتحاد کے قیام کی خاطر اپنی زندگی صرف کر دی: مفتی اہل سنت ایتھوپیا

آیت اللہ تسخیری نے مسلمانوں میں اتحاد کے قیام کی خاطر اپنی زندگی صرف کر دی: مفتی اہل سنت ایتھوپیا

ایتھوپیا کی اہل سنت و الجماعت تنظیم کے سربراہ نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی مسلمانوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے میں صرف کر دی۔
شیخ محمد قاسم کا پیغام حسب ذیل ہے؛
انا للہ و انا الیہ راجعون
عالم اسلام کے عظیم مفکر اور امت اسلامیہ میں اتحاد کے علمبردار شیخ محمد علی تسخیری کی وفات کی خبر انتہائی افسوس کے ساتھ ملی۔ مرحوم یقینا ایک محقق اور دانشور انسان تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی مسلمانوں میں اتحاد کے قیام میں صرف کر دی۔ وہ ایک ہوشیار عالم دین تھے جو بہت گہرائی اور گیرائی کے ساتھ عالم اسلام کے مسائل کو دیکھتے تھے اور اسلام و مسلمانوں کی سربلندی کے لیے تلاش و کوشش کرتے تھے۔
میں اپنی طرف سے اور ایتھوپیا کے مسلمانوں کی طرف سے ایران کے عوام اور عالم اسلام کے تمام علما کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔ نیز مرحوم کے پسماندگان اور ان کے حلقہ احباب کو بھی تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے دعاگو ہوں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صرف و اطمینان عطا کرے۔
نیز خداوند عالم سے دعا کرتا ہوں کہ مرحوم کو پیغمبر عظیم الشان اور شہدائے اسلام کے جوار میں جگہ عنایت فرمائے، وَلَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمُ

دینی فکر کے میدان میں آیت اللہ تسخیری کی کاوشیں صدیوں تک جاری رہیں گی: مفتی بیلاروس

دینی فکر کے میدان میں آیت اللہ تسخیری کی کاوشیں صدیوں تک جاری رہیں گی: مفتی بیلاروس

بیلاروس کے مفتی "ابو بکر شعبانوویچ" نے آیت اللہ تسخیری کی وفات پر تعزیت کا پیغام بھیج کر تسلیت پیش کی۔

پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

جمہوریہ بیلاروس کی مسلم برادری مفکر اسلام اور دانشور نامدار آیت اللہ تسخیری کی وفات پر تسلیت پیش کرتی ہے۔
مجھے مرحوم کے ساتھ ملاقات اور عالم اسلام خصوصا اسلامی مذاہب میں اتحاد کے حوالے سے مختلف کانفرنسوں میں گفتگو کو موقع نصیب ہوا۔ بے شک دینی فکر کے میدان میں مرحوم کی کاوشیں صدیوں باقی رہیں گی۔ مرحوم کا نام اور ان کے چہرے پر تبسم جو ہمیشہ رہتا تھا تمام مسلمانوں کے دلوں میں ان کی یاد کو باقی رکھے گا
مسلمانوں کا مذہبی معاشرہ خداوند متعال سے مرحوم کے لیے رحمت اور مغفرت کا خواہاں ہے اور وہ نیک کام جن کی انہوں نے بنیاد رکھی ان کے لیے باقیات صالحات ہوں گے خداوند عالم انہیں جنت الفردوس میں مقام عنایت کرے۔
احترام اور نیک دعا کے ساتھ
مفتی ابوبکر شعبانوویچ

ادارہ مسلمانان قفقاز کے سربراہ کا رہبر انقلاب کو تعزیتی پیغام

ادارہ مسلمانان قفقاز کے سربراہ کا رہبر انقلاب کو تعزیتی پیغام

ادارہ مسلمانان قفقاز کے سربراہ "اللہ شکور پاشازادہ" نے عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب کے مشیر اور اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن، آیت اللہ "محمد علی تسخیری" کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی)
رہبر انقلاب اسلامی ایران

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
برادر ملک ایران کی ایک مشہور مذہبی اور سیاسی شخصیت آیت اللہ تسخیری کی موت کی خبر نے ہم سب کو غمزدہ کردیا۔ اس موقع پر ، عالم اسلام کی اس قابل قدر شخصیت کی وفات کے موقع پر، میں اپنی اور آذربائیجان کے مسلمانوں کی طرف سے، آپ جناب، مرحوم  کے اہل خانہ اور تمام ملت ایران کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا مانگتے ہیں۔
آیت اللہ تسخیری حوزہ علمیہ کے ایک ممتاز استاد ہونے کی حیثیت سے تفسیر قرآن، فقہ اور معاشیات کے میدان میں ایک عظیم ورثہ چھوڑ کر گئے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں اگلی نسل ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد کرے گی۔
عالم اسلام کے امور میں آپ کے اعلی مشیر اورمجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سابق صدر کے طور پر، آیت اللہ تسخیری نے اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
 بین الاقوامی پروگراموں میں آیت اللہ تسخیری کی گراں قدر موجودگی اور اہم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مرحوم ہمیشہ اپنے مریدوں اور آذربائیجان کے عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
قائد محترم! ہم ایک بار پھر، اپنے تمام احترام کا اظہار کرتے ہوئے، ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ اسلام کی ترقی میں آپ کا مددگار ثابت ہو۔ مرحوم آیت اللہ تسخیری کے انتقال ہم اہل ایران سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے ملکوں اور اقوام سے اپنے فضل و کرم کو روکے نہ رکھے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بڑے غم کے ساتھ

شیخ الاسلام اللہ شکور پاشازادہ
ادارہ مسلمانان قفقاز کے سربراہ

کویت میں اسلامی تحریک آیت اللہ تسخیری کی مرہون منت ہے: شیخ معتوق

کویت میں اسلامی تحریک آیت اللہ تسخیری کی مرہون منت ہے: شیخ معتوق

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے کویتی ممبر حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسین معتوق نے آیت اللہ تسخیری کی ایصال ثواب کے حوالے سے منعقدہ مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے کہا: علمائے دین کے دو گروہ ہیں ایک گروہ وہ ہے جو صرف علمی کام کرتا اور تعلیم و تدریس میں مصروف رہتا ہے اور دوسرا گروہ وہ ہے جو اسلام کے مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ امام خمینی اور شہید صدر جیسے علمائے کرام نے انبیائے الہی کے مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
انہوں نے مزید کہا: شہید صدر نے کہا تھا کہ میری حالت کی کوئی پرواہ نہیں کریں، اہم امام خمینی ہیں، شہید صدر نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی خبر سنتے ہی آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر کہا تھا کہ انبیاء کا خواب پورا ہو گیا ہے۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے کویتی رکن نے مزید کہا: شہد صدر ایک نمایاں مرجع تقلید تھے، لیکن انہوں نے ایران میں اپنے شاگردوں سے کہا کہ وہ میری مرجعیت کو فروغ نہ دیں، بلکہ ایرانی معاشرے میں امام خمینی (رہ) کی مرجعیت کو فروغ دیں، آیت اللہ تسخیری نے شہید صدر کے مشن کو جاری رکھا اور دنیا کے کونے کونے میں مکتب اہل بیت(ع) کو پہچنوانے میں کوشاں رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کویت میں آیت اللہ تسخیری کی خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کویت میں اسلامی تحریک آیت اللہ آصفی اور آیت اللہ تسخیری کی مرہون منت ہے آیت اللہ تسخیری عراق سے ہجرت کے بعد پہلے کویت گئے تھے اور کویت میں انقلابی تحریک کو فروغ دے کو ایک وفد کو کویت سے پیرس امام خمینی سے ملاقات کے لیے روانہ کرنے پر کامیاب ہوئے تھے۔

آیت اللہ تسخیری کی وفات پر اسلامی تحریک افغانستان کی طرف سے تعزیتی پیغام

آیت اللہ تسخیری کی وفات پر اسلامی تحریک افغانستان کی طرف سے تعزیتی پیغام

پیغمبر اعظم (ص) ثقافتی سینٹر اور اسلامی تحریک افغانستان کے سربراہ "سید محمد ہادی ہادی" نے آیت اللہ "محمد علی تسخیری" کی وفات پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فقیہ، دانشمند اور جہالت کو دور کرنے اور اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے کے میدان میں رہبر انقلاب اسلامی کے مددگار آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر نہایت دکھ اور افسوس ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے اپنے پختہ ارادوں اور منطقی بیانات سے ہزار سالہ نفاق کی دیوار کو گرا دیا اور دنیائے اسلام میں اخوت، محبت اور آپسی بھائی چارہ کی ندا بلند کر دی۔ مرحوم نے حقیقی اسلام کے ادراک اور اس کی نشر و اشاعت کے ذریعے مسلمانوں کی عزت اور اقتدار کا بلند و بالا کیا۔

آیت اللہ تسخیری کی انوکھی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا: ممتاز اہل سنت عالم دین

آیت اللہ تسخیری کی انوکھی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا: ممتاز اہل سنت عالم دین

اہل سنت کے ممتاز عالم دین نے آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر ایک پیغام دیتے ہوئے مرحوم کی خدمامت کو ناقابل فراموش قرار دیا اور رہبر انقلاب اسلامی اور مراجع تقلید کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کی۔
سنی عالم دین "گولدی کمالی" نے بیان کیا کہ آیت اللہ تسخیری ایک عالمی شخصیت کے مالک اور دنیا میں اتحاد کے علمبردار تھے کہا: ایک نیک اور مجاہد عالم، اسلامی اتحاد کے ایک کامیاب نمونہ، جنہوں نے سالہا سال اللہ اور رسول کے احکامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تک و دو کی، دین الہی کی نشر و اشاعت میں ایک بابرکت زندگی گزارنے کے بعد اللہ سے ملاقات کر گئے۔
اہل سنت سے متعلقہ امور میں شمالی خراسان کے گورنر کے مشیر نے مزید کہا: آیت اللہ تسخیری نے بین الاقوامی سطح پر تقریب مذاہب اسلامی کے مشن میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ تسخیری ہمیشہ اپنی بااثر تقاریر کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے والے شیطانی عناصر کے پروپیگنڈوں کو نقش بر آب کر دیتے تھے۔ خدا انہیں غریق رحمت کرے۔

[12 3  >>  

عالمی اہل بیت اسمبلی

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی، ایک عالمی اور غیر سرکاری تنظیم کی حیثیت سے، عالم اسلام کی ممتاز شخصیات کے ذریعے تشکیل دی گئی ہے۔ اہل بیت علیہم السلام کو مرکز فعالیت اس لیے انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ اسلامی تعلیمات میں قرآن کریم کے ہمراہ، اہل بیت اطہار علیہم السلام ایک مقدس مرکزیت کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں تمام مسلمان مانتے ہیں۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کا آئین نامہ آٹھ فصلوں اور تینتیس شقوں پر مشتمل ہے۔

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 888950827 (0098-21)
  • 888950827 (0098-21)

ہم سے رابطہ کریں

موضوع
دوستوں کوارسال کریں
خط
4+5=? سیکورٹی کوڈ