خبریں

آیت اللہ علوی گرگانی کا الحاج محمد عرب کے انتقال پر تعزیتی پیغام

آیت اللہ علوی گرگانی کا الحاج محمد عرب کے انتقال پر تعزیتی پیغام

جمعرات, 10 ستمبر 2020

حضرت آیت اللہ العظمیٰ محمد علی علوی گرگانی نے الحاج محمد عرب کے انتقال پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ کے پیغام کا ترجمہ درج ذیل ہے:


بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون

ابوالشھید مرحوم الحاج محمد عرب ایک انقلابی، شریف النفس اور مذہبی و سیاسی انسان تھے کہ انہوں نے اپنی عمر کے ابتداء سے ہی اسلام اور انقلاب کی راہ میں انتھک خدمات انجام دیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی ترویج اور خصوصا قم کے شریف عوام کے لیے بہت زحمات اٹھائیں، عاش سعیدا و مات سعیدا۔
اس عظیم المرتبت شخص نے وزارت خارجہ، قم کی میونسپلٹی اور اسلامی کونسل قم کی سربراہی جیسے عہدوں پر فرائض انجام دئیے۔
خداوند عالم ان کے پسماندگان کو صبر اور اجر عنایت کرے اور مرحوم کو ائمہ طاہرین کے ساتھ محشور فرمائے۔
خیال رہے کہ اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے قم دفتر کے سابق سربراہ الحاج محمد عرب گزشتہ ہفتے ۷۹ سال کی عمر میں اس دار دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

محمد علی علوی گرگانی

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے الحاج محمد عرب کے ساتویں کی مجلس کا انعقاد آج ہو گا

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے الحاج محمد عرب کے ساتویں کی مجلس کا انعقاد آج ہو گا

جمعرات, 10 ستمبر 2020

مرحوم الحاج محمد عرب کے ساتویں کی مجلس اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے آج بروز جمعرات ۱۰ ستمبر کو شام ۶ بجے منعقد ہو گی۔
صحت کے اصولوں کی رعایت کے ساتھ قم میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے دفتر میں مجلس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ابنا نیوز ایجنسی کے انسٹاگرام پیج پر آنلائن بھی شائع کی جائے گی۔
ایران ٹائم کے مطابق ۲۰:۲۰ پر ابنا کے اس ایڈرس www.instagram.com/fa.abna24   پر آپ مجلس عزا میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ شہید کے والد الحاج محمد عرب اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے قم دفتر کے پہلے عہدیدار تھے جو ۷۹ سال کی عمر میں گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے۔

الحاج محمد عرب کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی پیغام

الحاج محمد عرب کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی پیغام

جمعرات, 10 ستمبر 2020

اسلامی تحریک کے سابق فعال رکن، ایک کامیاب اور زحمت کش سفارتکار اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے قم دفتر کے سابق سربراہ کی رحلت پر آیت اللہ رمضانی نے تسلیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل کے پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل میں ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
﴿ إنَّ الَّذينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُم توعَدُونَ -
(سوره فصلت - آیه 30)
زحمت کش، انقلابی مجاہد ابوالشہید مرحوم الحاج محمد عرب کے انتقال کی خبر سے میرے سمیت اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے تمام ساتھی متاثر ہوئے ہیں۔
مرحوم نے اپنی پربرکت زندگی اسلامی تحریک اور ایران کی خدمت میں صرف کر دی اور ملک کے مختلف اداروں میں منجملہ سپاہ پاسداران اور وزارت خارجہ میں اہم مقامات پر فائز رہے۔
نیز مرحوم اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور ’سازمان فرہنگ و ارتباطات‘ میں بھی قرآن و عترت کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے میں موثر ثقافتی خدمات پیش کی۔
ان کی انتھک کوششیں، اخلاص، شہرت سے دوری، ہمدردی، رواداری، نظم و ضبط، دور اندیشی اور ملک کے لیے ہمیشہ فکرمند رہنا ہمارے ان جوانوں کے لیے ایک عمدہ مثال ہے جو انقلاب اسلامی کے دوسرے مرحلے میں انقلاب اور اسلام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
میں اپنی اور اسمبلی ممبران کی جانب سے، رہبر انقلاب اسلامی، ان کے قابل احترام دوستوں اور اہل خانہ سے اس خادم اہل بیت(ع) کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
خداوند متعال سے دعاگو ہوں کہ خدا مرحوم پر رحمت واسعہ نثار کرے اور ان کے شہید بیٹے کو امام حسین (ع) کے ساتھ محشور فرمائے، نیز پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔  
وإنا لله وإنا إلیه راجعون
رضا رمضانی

علامہ ساجد علی نقوی: امت اسلامی میں وحدت کے لئے آیت اللہ تسخیری کی خالصانہ خدمات ناقابل فراموش ہیں

علامہ ساجد علی نقوی: امت اسلامی میں وحدت کے لئے آیت اللہ تسخیری کی خالصانہ خدمات ناقابل فراموش ہیں

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن علامہ ساجد علی نقوی نے اپنے ایک پیغام کے ذریعے آیت اللہ محمد علی تسخیری کی رحلت پر تسلیت پیش کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا:
انا للہ و انا الیہ راجعون
سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے اور ان میں یکجہتی اور اتحاد پیدا کرنے کی راہ میں آیت اللہ محمد علی تسخیری کی خالصانہ کاوشیں سب کے ذہنوں خصوصا علمائے عالم اسلام کے ذہنوں میں ہمیشہ باقی رہیں گی۔
میں اس عظیم نقصان کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی، حوزات علمیہ، مرحوم کے تمام دوستوں اور چاہنے والوں خصوصا اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔
سید ساجد علی نقوی

آرتھوڈوکس چرچ کے اعلیٰ عہدیدار کا رہبر انقلاب اسلامی کو تعزیتی پیغام

آرتھوڈوکس چرچ کے اعلیٰ عہدیدار کا رہبر انقلاب اسلامی کو تعزیتی پیغام

روس کے آرتھوڈوکس چرچ کے اعلیٰ عہدیدار ’کریل پیٹریاک‘ نے رہبر انقلاب اسلام کو ایک خط کے ذریعے آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عیسائیت اور اسلام کے درمیان صلح، امن اور افہام و تفہیم کے حامی تھے۔

روس کے صدر اسقف ( Archbishop) کریل پیٹریاک کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے؛

جناب آیت اللہ علی خامنہ ای
رہبر اعلیٰ اسلامی جمہوریہ ایران
برادر گرامی
اپنے قریبی دوست اور مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال پر میری جانب سے تسلیت قبول کیجیے۔ مرحوم بین الادیان امن کے حامی اور عیسائیت اور اسلام کے درمیان افہام و تفہیم پر مبنی گفتگو کے لیے سنجیدہ تھے۔ ان کے پاس بے مثال قابلیت تھی اور وہ ہمیشہ دیکھ سکتے تھے کہ مختلف روایتوں کے پیروکاروں کو کون سی چیز متحد کر سکتی ہے۔ دوسرے مذہبی رہنماوں سمیت بین الادیان گفتگو کے میدان میں آیت اللہ تسخیری کے ساتھ ہماری مشترکہ کاوشیں مجھے آج بھی اچھی طرح یاد ہیں۔
مرحوم آرتھوڈوکس عیسائیت اور اسلام کے مابین گفتگو کے لیے ایران اور روس کمیشن کے بانی تھے کہ جس نے بیس سالوں سے ہماری قوموں اور ملکوں کے درمیان تفہیم پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
میں اس وقت بہت خوش ہوا جب سن ۲۰۱۶ میں آیت اللہ تسخیری پڑھاپے اور جسمانی کہولت کے باوجود مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو تشریف لائے۔ مرحوم سے وہ آخری ملاقات اور صمیمانہ گفتگو مجھے بخوبی یاد ہے۔ آیت اللہ تسخیری کی یاد ان تمام لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ باقی رہے گی جو مرحوم کو جانتے تھے۔
باعرض تسلیت
پیٹریاک ماسکو

آیت اللہ تسخیری نے مسلمانوں میں اتحاد کے قیام کی خاطر اپنی زندگی صرف کر دی: مفتی اہل سنت ایتھوپیا

آیت اللہ تسخیری نے مسلمانوں میں اتحاد کے قیام کی خاطر اپنی زندگی صرف کر دی: مفتی اہل سنت ایتھوپیا

ایتھوپیا کی اہل سنت و الجماعت تنظیم کے سربراہ نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی مسلمانوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے میں صرف کر دی۔
شیخ محمد قاسم کا پیغام حسب ذیل ہے؛
انا للہ و انا الیہ راجعون
عالم اسلام کے عظیم مفکر اور امت اسلامیہ میں اتحاد کے علمبردار شیخ محمد علی تسخیری کی وفات کی خبر انتہائی افسوس کے ساتھ ملی۔ مرحوم یقینا ایک محقق اور دانشور انسان تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی مسلمانوں میں اتحاد کے قیام میں صرف کر دی۔ وہ ایک ہوشیار عالم دین تھے جو بہت گہرائی اور گیرائی کے ساتھ عالم اسلام کے مسائل کو دیکھتے تھے اور اسلام و مسلمانوں کی سربلندی کے لیے تلاش و کوشش کرتے تھے۔
میں اپنی طرف سے اور ایتھوپیا کے مسلمانوں کی طرف سے ایران کے عوام اور عالم اسلام کے تمام علما کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔ نیز مرحوم کے پسماندگان اور ان کے حلقہ احباب کو بھی تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے دعاگو ہوں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صرف و اطمینان عطا کرے۔
نیز خداوند عالم سے دعا کرتا ہوں کہ مرحوم کو پیغمبر عظیم الشان اور شہدائے اسلام کے جوار میں جگہ عنایت فرمائے، وَلَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمُ

تصویری رپورٹ/مسجد علی بن الحسین میں منعقدہ مجلس امام سجاد (س) کو آیت اللہ رمضانی کا خطاب

تصویری رپورٹ/مسجد علی بن الحسین میں منعقدہ مجلس امام سجاد (س) کو آیت اللہ رمضانی کا خطاب

۱۲ محرم الحرام امام زین العابدین (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے تہران کی مسجد علی بن الحسین میں منعقدہ مجلس عزا سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے خطاب کیا۔

دینی فکر کے میدان میں آیت اللہ تسخیری کی کاوشیں صدیوں تک جاری رہیں گی: مفتی بیلاروس

دینی فکر کے میدان میں آیت اللہ تسخیری کی کاوشیں صدیوں تک جاری رہیں گی: مفتی بیلاروس

بیلاروس کے مفتی "ابو بکر شعبانوویچ" نے آیت اللہ تسخیری کی وفات پر تعزیت کا پیغام بھیج کر تسلیت پیش کی۔

پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

جمہوریہ بیلاروس کی مسلم برادری مفکر اسلام اور دانشور نامدار آیت اللہ تسخیری کی وفات پر تسلیت پیش کرتی ہے۔
مجھے مرحوم کے ساتھ ملاقات اور عالم اسلام خصوصا اسلامی مذاہب میں اتحاد کے حوالے سے مختلف کانفرنسوں میں گفتگو کو موقع نصیب ہوا۔ بے شک دینی فکر کے میدان میں مرحوم کی کاوشیں صدیوں باقی رہیں گی۔ مرحوم کا نام اور ان کے چہرے پر تبسم جو ہمیشہ رہتا تھا تمام مسلمانوں کے دلوں میں ان کی یاد کو باقی رکھے گا
مسلمانوں کا مذہبی معاشرہ خداوند متعال سے مرحوم کے لیے رحمت اور مغفرت کا خواہاں ہے اور وہ نیک کام جن کی انہوں نے بنیاد رکھی ان کے لیے باقیات صالحات ہوں گے خداوند عالم انہیں جنت الفردوس میں مقام عنایت کرے۔
احترام اور نیک دعا کے ساتھ
مفتی ابوبکر شعبانوویچ

<<  1 [23 4 5 6  >>  

عالمی اہل بیت اسمبلی

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی، ایک عالمی اور غیر سرکاری تنظیم کی حیثیت سے، عالم اسلام کی ممتاز شخصیات کے ذریعے تشکیل دی گئی ہے۔ اہل بیت علیہم السلام کو مرکز فعالیت اس لیے انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ اسلامی تعلیمات میں قرآن کریم کے ہمراہ، اہل بیت اطہار علیہم السلام ایک مقدس مرکزیت کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں تمام مسلمان مانتے ہیں۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کا آئین نامہ آٹھ فصلوں اور تینتیس شقوں پر مشتمل ہے۔

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 888950827 (0098-21)
  • 888950827 (0098-21)

ہم سے رابطہ کریں

موضوع
دوستوں کوارسال کریں
خط
3+3=? سیکورٹی کوڈ