خبریں

ادارہ مسلمانان قفقاز کے سربراہ کا رہبر انقلاب کو تعزیتی پیغام

ادارہ مسلمانان قفقاز کے سربراہ کا رہبر انقلاب کو تعزیتی پیغام

ادارہ مسلمانان قفقاز کے سربراہ "اللہ شکور پاشازادہ" نے عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب کے مشیر اور اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن، آیت اللہ "محمد علی تسخیری" کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی)
رہبر انقلاب اسلامی ایران

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
برادر ملک ایران کی ایک مشہور مذہبی اور سیاسی شخصیت آیت اللہ تسخیری کی موت کی خبر نے ہم سب کو غمزدہ کردیا۔ اس موقع پر ، عالم اسلام کی اس قابل قدر شخصیت کی وفات کے موقع پر، میں اپنی اور آذربائیجان کے مسلمانوں کی طرف سے، آپ جناب، مرحوم  کے اہل خانہ اور تمام ملت ایران کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا مانگتے ہیں۔
آیت اللہ تسخیری حوزہ علمیہ کے ایک ممتاز استاد ہونے کی حیثیت سے تفسیر قرآن، فقہ اور معاشیات کے میدان میں ایک عظیم ورثہ چھوڑ کر گئے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں اگلی نسل ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد کرے گی۔
عالم اسلام کے امور میں آپ کے اعلی مشیر اورمجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سابق صدر کے طور پر، آیت اللہ تسخیری نے اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
 بین الاقوامی پروگراموں میں آیت اللہ تسخیری کی گراں قدر موجودگی اور اہم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مرحوم ہمیشہ اپنے مریدوں اور آذربائیجان کے عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
قائد محترم! ہم ایک بار پھر، اپنے تمام احترام کا اظہار کرتے ہوئے، ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ اسلام کی ترقی میں آپ کا مددگار ثابت ہو۔ مرحوم آیت اللہ تسخیری کے انتقال ہم اہل ایران سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے ملکوں اور اقوام سے اپنے فضل و کرم کو روکے نہ رکھے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بڑے غم کے ساتھ

شیخ الاسلام اللہ شکور پاشازادہ
ادارہ مسلمانان قفقاز کے سربراہ

گیلان مرقد فاطمہ اخریٰ (س) میں مجلس عزا کو آیت اللہ رمضانی کا خطاب

گیلان مرقد فاطمہ اخریٰ (س) میں مجلس عزا کو آیت اللہ رمضانی کا خطاب

گیلان میں واقع امام رضا علیہ السلام کی بہن فاطمہ اخریٰ (ع) کے مرقد میں محرم الحرام کے عشرہ اولیٰ کے عنوان سے منعقدہ مجالس سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے خطاب کیا۔

کویت میں اسلامی تحریک آیت اللہ تسخیری کی مرہون منت ہے: شیخ معتوق

کویت میں اسلامی تحریک آیت اللہ تسخیری کی مرہون منت ہے: شیخ معتوق

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے کویتی ممبر حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسین معتوق نے آیت اللہ تسخیری کی ایصال ثواب کے حوالے سے منعقدہ مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے کہا: علمائے دین کے دو گروہ ہیں ایک گروہ وہ ہے جو صرف علمی کام کرتا اور تعلیم و تدریس میں مصروف رہتا ہے اور دوسرا گروہ وہ ہے جو اسلام کے مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ امام خمینی اور شہید صدر جیسے علمائے کرام نے انبیائے الہی کے مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
انہوں نے مزید کہا: شہید صدر نے کہا تھا کہ میری حالت کی کوئی پرواہ نہیں کریں، اہم امام خمینی ہیں، شہید صدر نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی خبر سنتے ہی آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر کہا تھا کہ انبیاء کا خواب پورا ہو گیا ہے۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے کویتی رکن نے مزید کہا: شہد صدر ایک نمایاں مرجع تقلید تھے، لیکن انہوں نے ایران میں اپنے شاگردوں سے کہا کہ وہ میری مرجعیت کو فروغ نہ دیں، بلکہ ایرانی معاشرے میں امام خمینی (رہ) کی مرجعیت کو فروغ دیں، آیت اللہ تسخیری نے شہید صدر کے مشن کو جاری رکھا اور دنیا کے کونے کونے میں مکتب اہل بیت(ع) کو پہچنوانے میں کوشاں رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کویت میں آیت اللہ تسخیری کی خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کویت میں اسلامی تحریک آیت اللہ آصفی اور آیت اللہ تسخیری کی مرہون منت ہے آیت اللہ تسخیری عراق سے ہجرت کے بعد پہلے کویت گئے تھے اور کویت میں انقلابی تحریک کو فروغ دے کو ایک وفد کو کویت سے پیرس امام خمینی سے ملاقات کے لیے روانہ کرنے پر کامیاب ہوئے تھے۔

آیت اللہ تسخیری کی وفات پر اسلامی تحریک افغانستان کی طرف سے تعزیتی پیغام

آیت اللہ تسخیری کی وفات پر اسلامی تحریک افغانستان کی طرف سے تعزیتی پیغام

پیغمبر اعظم (ص) ثقافتی سینٹر اور اسلامی تحریک افغانستان کے سربراہ "سید محمد ہادی ہادی" نے آیت اللہ "محمد علی تسخیری" کی وفات پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فقیہ، دانشمند اور جہالت کو دور کرنے اور اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے کے میدان میں رہبر انقلاب اسلامی کے مددگار آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر نہایت دکھ اور افسوس ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے اپنے پختہ ارادوں اور منطقی بیانات سے ہزار سالہ نفاق کی دیوار کو گرا دیا اور دنیائے اسلام میں اخوت، محبت اور آپسی بھائی چارہ کی ندا بلند کر دی۔ مرحوم نے حقیقی اسلام کے ادراک اور اس کی نشر و اشاعت کے ذریعے مسلمانوں کی عزت اور اقتدار کا بلند و بالا کیا۔

آیت اللہ تسخیری کی انوکھی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا: ممتاز اہل سنت عالم دین

آیت اللہ تسخیری کی انوکھی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا: ممتاز اہل سنت عالم دین

اہل سنت کے ممتاز عالم دین نے آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر ایک پیغام دیتے ہوئے مرحوم کی خدمامت کو ناقابل فراموش قرار دیا اور رہبر انقلاب اسلامی اور مراجع تقلید کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کی۔
سنی عالم دین "گولدی کمالی" نے بیان کیا کہ آیت اللہ تسخیری ایک عالمی شخصیت کے مالک اور دنیا میں اتحاد کے علمبردار تھے کہا: ایک نیک اور مجاہد عالم، اسلامی اتحاد کے ایک کامیاب نمونہ، جنہوں نے سالہا سال اللہ اور رسول کے احکامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تک و دو کی، دین الہی کی نشر و اشاعت میں ایک بابرکت زندگی گزارنے کے بعد اللہ سے ملاقات کر گئے۔
اہل سنت سے متعلقہ امور میں شمالی خراسان کے گورنر کے مشیر نے مزید کہا: آیت اللہ تسخیری نے بین الاقوامی سطح پر تقریب مذاہب اسلامی کے مشن میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ تسخیری ہمیشہ اپنی بااثر تقاریر کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے والے شیطانی عناصر کے پروپیگنڈوں کو نقش بر آب کر دیتے تھے۔ خدا انہیں غریق رحمت کرے۔

رشت مرقد فاطمہ اخریٰ (س) میں محرم کی پہلی مجلس سے آیت اللہ رمضانی کا خطاب

رشت مرقد فاطمہ اخریٰ (س) میں محرم کی پہلی مجلس سے آیت اللہ رمضانی کا خطاب

گیلان میں واقع امام رضا علیہ السلام کی بہن فاطمہ اخریٰ (ع) کے مرقد میں محرم الحرام کے عشرہ اولیٰ کے عنوان سے منعقدہ مجالس سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے خطاب کیا۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے آیت اللہ تسخیری کی مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے آیت اللہ تسخیری کی مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے آیت اللہ تسخیری کی ایصال ثواب کی مجلس کا اہتمام کیا گیا مجلس کو اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی، بحرین سے آیت اللہ عیسی قاسم، کویت سے شیخ معتوق اور عراق سے ڈاکٹر محمد سعید نعمانی نے خطاب کیا۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے آیت اللہ تسخیری کی ایصال ثواب مجلس آنلاین ہو گئی

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے آیت اللہ تسخیری کی ایصال ثواب مجلس آنلاین ہو گئی

اسلام کی بولتی زبان اور مجاہد عالم دین، علامہ آیت اللہ محمد علی تسخیری کی مجلس ترحیم اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے آج آنلاین منعقد ہو گی۔
یہ مجلس جو سائبری اسپیس کے ذریعے منعقد ہو گی اس میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی، بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم، کویت سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلیٰ کونسل کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسین معتوق، اور عراق سے حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد سعید نعمانی اس آنلائن مجلس سے خطاب کریں گے۔
مجلس کا ٹائم: ۲۴ اگست، بروز پیر ۱۸ بجے ایران ٹائم کے مطابق
مجلس کا لینک
https://vc.miu.ac.ir/ahl
مجلس میں شامل ہونے کا طریقہ
فلش پلیر یا اڈوبی کو اپنے موبائل فون یا لیپ ٹاپ میں انسٹال کریں
اور ان سافٹ ویئر کے ذریعے مجلس میں شامل ہو جائیں
صرف مہمان کے آپشن پر کلک کرنا ہو گا:
enter az a Guest
انسٹاگرام لینک: https://www.instagram.com/ahlul.bayt14?r=nametag

f106a9c0d68471ea1f99b5a197a0a33a_913.jpg

<<  1 2 [34 5 6 7  >>  

عالمی اہل بیت اسمبلی

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی، ایک عالمی اور غیر سرکاری تنظیم کی حیثیت سے، عالم اسلام کی ممتاز شخصیات کے ذریعے تشکیل دی گئی ہے۔ اہل بیت علیہم السلام کو مرکز فعالیت اس لیے انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ اسلامی تعلیمات میں قرآن کریم کے ہمراہ، اہل بیت اطہار علیہم السلام ایک مقدس مرکزیت کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں تمام مسلمان مانتے ہیں۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کا آئین نامہ آٹھ فصلوں اور تینتیس شقوں پر مشتمل ہے۔

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 888950827 (0098-21)
  • 888950827 (0098-21)

ہم سے رابطہ کریں

موضوع
دوستوں کوارسال کریں
خط
4*2=? سیکورٹی کوڈ