مماہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اغراض و مقاصد
مماہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اغراض و مقاصد

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے قیام اور اس کی فعّالیت کے اہم ترین اغراض و مقاصد مندرجہ ذیل ہیں :

1۔ محمّدی(ص) خالص اسلام کی ثقافت اور تعلیمات کا  احیاء اور فروغ، قرآن کریم، پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ اور ائمۂ طاہرین علیہم السّلام  کی سنّت کے حریم کی حفاظت۔

2۔ اسلام، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ، قرآن کریم اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کا دفاع

3۔ تمام فرزندانِ توحید بالخصوص اہل بیت علیہم السّلام کے پیروکاروں میں اتّحاد و بھائی چارہ کا جذبہ پیدا کرنا۔

4۔ دنیا کے تمام مسلمانوں کے وجود اور محبّانِ اہل بیت علیہم السّلام کے حقوق کا دفاع اور ان کی حمایت۔

5۔ دنیا میں اہلِ بیت علیہم السّلام کے پیروکاروں کے مادی اور معنوی  بنیادی ڈھانچہ کا فروغ و استحکام ۔

6۔ پوری دنیا کے شیعوں کی ثقافتی، سیاسی، معاشی اور سماجی پوزیشن کی اصلاح و ترقّی کے لئے مدد کرنا۔

7۔ شیعیانِ عالم کو میڈیا کی مظلومیت اور علمی و معاشی پسماندگی سے نجات دلانا۔

8۔ تمام عالم انسانیت اور اقوام عالم کے درمیان امن، دوستی، ہمدردی اور باہمی تعاون کی فضا قائم کرنے کی کوشش کرنا.

عالمی اہل بیت اسمبلی

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی، ایک عالمی اور غیر سرکاری تنظیم کی حیثیت سے، عالم اسلام کی ممتاز شخصیات کے ذریعے تشکیل دی گئی ہے۔ اہل بیت علیہم السلام کو مرکز فعالیت اس لیے انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ اسلامی تعلیمات میں قرآن کریم کے ہمراہ، اہل بیت اطہار علیہم السلام ایک مقدس مرکزیت کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں تمام مسلمان مانتے ہیں۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کا آئین نامہ آٹھ فصلوں اور تینتیس شقوں پر مشتمل ہے۔

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 888950827 (0098-21)
  • 888950827 (0098-21)

ہم سے رابطہ کریں

موضوع
دوستوں کوارسال کریں
خط
7*6=? سیکورٹی کوڈ