اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا ڈھانچہ اور ارکان
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا ڈھانچہ اور ارکان

الف) جنرل اسمبلی
اس ادارہ کی جنرل اسمبلی پوری دنیا کے شیعوں کے اہم دانشوروں، مفکّروں اور ممتاز شخصیات پر مشتمل ہے۔
اس اسمبلی کے اراکین ہمیشہ ہی " اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی " سے رابطے میں رہتے ہیں اور ہر چار سال میں ایک مرتبہ پالیسیاں مرتب کرنے، مواقع سے فائدہ اٹھانے، چیلنجز کا حل نکالنے اور فعالیت کی راہیں تلاش کرنے کی غرض سے ایک مشترکہ اجلاس کی صورت میں جمع ہوتے ہیں۔

ب) سپریم کونسل
سپریم کونسل، جنرل اسمبلی کے بعض ممتاز اراکین پر مشتمل ہے جو اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی پالیسیوں، منصوبوں اور اس کے بجٹ کو منظوری دیتے ہیں اور اس کی فعّالیتوں پر نگرانی رکھتے ہیں۔

 ج) سیکریٹری جنرل
سیکریٹری جنرل ،اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا سب سے اعلیٰ عہدیدار ہے جسے اس اسمبلی کو چلانے، اس کی پالیسیوں اور منصوبوں کے نفاذ پر  نگرانی کے لئے سپریم کونسل کی طرف سے منتخب کیا جاتا ہے ۔
اب تک اسمبلی کو چلانے کے لیے پانچ مرتبہ سکریٹری جنرل کا انتخاب کیا جا چکا ہے، منتخب شدہ افراد میں سے ہر ایک عالم اسلام کی برجستہ شخصیت رہا ہے:
۱: آیت اللہ محمد علی تسخیری؛ مئی ۱۹۹۰ سے اگست ۱۹۹۹ تک۔
۲: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی؛ اگست ۱۹۹۹ سے اکتوبر ۲۰۰۲ تک۔
۳: آیت اللہ محمد مہدی آصفی؛ اکتوبر ۲۰۰۲ سے اپریل ۲۰۰۴ تک۔
۴: آیت اللہ محمد حسن اختری اپریل ۲۰۰۴ سے ستمبر ۲۰۱۹ تک۔
۵۔ آیت اللہ رضا رمضانی ستمبر ۲۰۱۹ سے اب تک۔

د) اسمبلی کے ذیلی شعبے
اس اسمبلی  میں سرگرم ذیلی شعبے "بین الاقوامی شعبہ" ،"شعبۂ ثقافت" ،"انتظامی امور کا شعبہ"، " پارلیمانی اور قانونی شعبہ" اور "معاشی امور کا شعبہ" نیز "دفتر سیکریٹری جنرل" سے عبارت ہیں۔
یہ ذیلی شعبے درج ذیل امور میں فعالیت کرتے ہیں:
۔ جنرل اسمبلی کے اراکین، مقامی تنظیموں (NGO) اور عالم اسلام کی اہم شخصیتوں سے رابطہ رکھنا اور ان کی حمایت کرنا؛
۔ مختلف زبانوں میں اسلامی تعلیمات کے مواد پر مبنی کتابوں، رسائل ، سافٹ ویئرز اور ثقافتی مصنوعات کی تالیف اور اشاعت؛
۔ علاقائی، بین الاقوامی اور بین الاسلامی کانفرنسوں کا انعقاد؛
۔ اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کی مدد کی غرض سے فلاحی اور معاشی سرگرمیاں؛
۔ دینی اداروں اور اسلامی مراکز کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے کرنا؛
۔ اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کی حوصلہ افزائی اور مذہبی تنظیموں اور ثقافتی اداروں کا قیام؛
۔ دینی فعال کارکنان اور مقامی مبلغین کی حمایت؛
۔ سامراجی میڈیا کے مقابلے میں درست اور مفید معلومات فراہم کرنا
۔ امام بارگاہوں، اسلامی مراکز، لائبریریوں، طبی مراکز اور عوامی فلاحی اداروں کا قیام؛
۔ ضرورتمندوں، غریبوں نیز قدرتی آفات اور دھشتگردی سے متاثر افراد کی مدد کرنا؛
۔ علمی ترقی اور تعلیمی پیشرفت کے لیے اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کی حمایت کرنا۔

عالمی اہل بیت اسمبلی

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی، ایک عالمی اور غیر سرکاری تنظیم کی حیثیت سے، عالم اسلام کی ممتاز شخصیات کے ذریعے تشکیل دی گئی ہے۔ اہل بیت علیہم السلام کو مرکز فعالیت اس لیے انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ اسلامی تعلیمات میں قرآن کریم کے ہمراہ، اہل بیت اطہار علیہم السلام ایک مقدس مرکزیت کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں تمام مسلمان مانتے ہیں۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کا آئین نامہ آٹھ فصلوں اور تینتیس شقوں پر مشتمل ہے۔

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 888950827 (0098-21)
  • 888950827 (0098-21)

ہم سے رابطہ کریں

موضوع
دوستوں کوارسال کریں
خط
6-2=? سیکورٹی کوڈ