سیمینار کے بارے میں
سیمینار کے بارے میں

 

بسم الله الرحمن الرحیم

 اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اپنے ہم خیال دوسرے اداروں کے تعاون سے مومن قریش، حامی پیغمبر(ص) اور والد امیر المومنین (ع) کی شخصیت کے تعظیم و تکریم میں "حضرت ابوطالب (ع) حامی پیغمبر بین الاقوامی سیمینار" کا انعقاد عمل میں لانے جا رہی ہے۔

تاحال دنیا کے کسی خطے میں اس تاریخی شخصیت پر کوئی قابل توجہ سیمینار منعقد نہیں کیا گیا۔ البتہ آپ کے بارے میں کچھ کتابیں تالیف ہوئی ہیں اور کسی حد تک مقالات بھی تحریر کئے گئے ہیں لیکن کوئی ایسی بڑی بین الاقوامی کانفرنس تاحال منعقد نہیں ہوئی جس کے نتیجے میں مفید کتابیں زیور طبع سے آراستہ کی جا سکیں لہذا اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلیٰ کونسل نے ایسے سیمینار کے انعقاد کی پیشکش کو منظوری دی ہے۔

اس سیمینار میں ایمان حضرت ابوطالب سے بالاتر گفتگو کی جائے گی اور آپ کی شخصیت کے دیگر گوشوں کو موضوع سخن بنایا جائے گا جو تاحال غفلتوں کا شکار رہے ہیں۔

نیز اسلامی، شیعی اور ایرانی فن اور ثقافت کو فروغ دینے اور خالص ادبی قابلیت اور رسمی شعراء کا تعارف کروانے اور ان کی حمایت کرنے کی غرض سے "حضرت ابوطالب (ص) عالمی ادبی کانفرنس" بھی منعقد کی جائے گی۔ یہ ادبی کانفرنس دو زبانوں عربی اور فارسی میں ہو گی جو "حضرت ابوطالب(ع) حامی پیغمبر (ص) بین الاقوامی سیمینار" کے ضمنی پروگراموں میں شمار ہو گی۔

کانفرنس آرگنائزر؛

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

کانفرنس کے شراکت دار ؛

آستانہ مقدس امام حسین علیہ السلام

اسلامی علوم و ثقافت سینٹر برائے دفتر تبلیغات اسلامی

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی

حضرت ابوطالب تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ

حوزات علمیہ لینگویج ٹریننگ سینٹر

اہل بیت(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی

المصطفیٰ(ص) انٹرنیشنل یونیورسٹی

جامعۃ الزہرا(س)

آل البیت(ع) انسٹی ٹیوٹ

الذریۃ النبویہ تحقیقاتی سینٹر

ابناء الرسول(ص) ثقافتی فنی انسٹی ٹیوٹ

میراث النبوت ثقافتی انسٹی ٹیوٹ

حضرت قاسم بن الحسن (ع) مذہبی ثقافتی انسٹی ٹیوٹ

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔

 

سیمینار علمی کونسل

چیئرمین: آیت اللہ محمد ہادی یوسفی غروی

سکریٹری: حجت الاسلام والمسلمین عباس جعفری فراہانی

 

کمیٹیاں:

۱۔ الٰہیات اور عقائد کمیٹی: حجۃ الاسلام و المسلمین طہٰ نجف کی زیر صدارت

۲۔ تاریخ اور سیرت کمیٹی: حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید رضا مطہری کی زیر صدارت

۳۔ مصنفین و مصنفات کمیٹی: حجۃ الاسلام و المسلمین محمد مہدی صباحی کاشانی کی زیر صدارت

۴۔ شعر و ادب کمیٹی: حجۃ الاسلام و المسلمین سید علیرضا حسینی عارف کی زیر صدارت

 کانفرنس سیکرٹریٹ سے رابطہ کریں؛

ایڈرس: قم، ابتدائے بلوار جمهوری اسلامی، مجمع جهانی اهل‌بیت(ع)، طبقه سوم

پوسٹل کورڈ: 3716686411

ٹیلیفون: 32131417-025

فیکس: 32131350-025

ویب سائٹ: www.abutalib-conf.ir

ایمیل: This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

عالمی اہل بیت اسمبلی

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی، ایک عالمی اور غیر سرکاری تنظیم کی حیثیت سے، عالم اسلام کی ممتاز شخصیات کے ذریعے تشکیل دی گئی ہے۔ اہل بیت علیہم السلام کو مرکز فعالیت اس لیے انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ اسلامی تعلیمات میں قرآن کریم کے ہمراہ، اہل بیت اطہار علیہم السلام ایک مقدس مرکزیت کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں تمام مسلمان مانتے ہیں۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کا آئین نامہ آٹھ فصلوں اور تینتیس شقوں پر مشتمل ہے۔

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 888950827 (0098-21)
  • 888950827 (0098-21)

ہم سے رابطہ کریں

موضوع
دوستوں کوارسال کریں
خط
8-6=? سیکورٹی کوڈ