نظری منفرد: سید نیاز نقوی تقریب مذاہب کے علمبردار تھے/ موت و قیامت پر ایمان انسان کی زندگی کو بدل دیتا ہے

الأحد, 24 تشرين1/أكتوير 2021

نظری منفرد نے کہا: انسانیت کی پوری تاریخ میں، ایسے لوگ تھے جو موت سے ڈرتے تھے اور کچھ لوگوں نے موت کا کھلے عام استقبال کیا۔ ابوذر سے پوچھا گیا کہ کچھ لوگ موت سے کیوں ڈرتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا؛ کچھ لوگ جنہوں نے اپنی دنیا بنانے کے بہانے سب کچھ کیا وہ آخرت کی بربادی کو برداشت نہیں کر سکتے اور آباد شدہ زندگی کو چھوڑ کر برباد جگہ کی طرف جانا پسند نہیں کرتے۔

اہل بیت(ع) اسمبلی پاکستان کے سابق سربراہ، شیعہ وفاق المدارس کے نائب سربراہ اور اہل البیت (ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی کے موقع پر قم میں ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔
اس مجلس ترحیم میں آیت اللہ حسینی بوشہری، آیت اللہ علوی بروجردی، آیت اللہ سید باقر گلپائیگانی، حجۃ الاسلام محمدی عراقی، حجۃ الاسلام ہادوی تہرانی کے علاوہ عدلیہ کے کئی عہدہ داران نے شرکت کی جبکہ کئی مراجع عظام کے دفاتر سے نمائندے بھی اس مجلس ترحیم میں موجود تھے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین علی نظری منفرد نے مسجد امام حسین عسکری (ع) میں سید نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: موت ہماری زندگی میں ایک ناگزیر حقیقت ہے۔ جیسا کہ سورہ عنکبوت کی آیت نمبر 57 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، ہر نفس نے موت کا مزہ چکھنا ہے، پھر تمہیں ہماری طرف پلٹایا جائے گا۔
حوزہ علمیہ قم کے بزرگ خطیب نے کہا: دستورات الہی میں سے ایک موت کی طرف توجہ کرنا ہے جیسا کہ امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا: «...وذِکرَ المَوتِ وتِلاوَةَ القُرآنِ وَالصَّلاةَ عَلَی النَّبِیِّ صلی الله علیه و آله ، فَإِنَّ الصَّلاةَ عَلی رَسولِ اللّه ِ عَشرُ حَسَناتٍ، خدا اور موت کو کثرت سے یاد کرو، زیادہ قرآن کی تلاوت کرو، اور کثرت سے پیغمبر اکرم پر درود بھیجو، اس لیے کہ رسول خدا پر درود بھیجنے کے دس ثواب ہیں۔
نظری منفرد نے کہا: انسانیت کی پوری تاریخ میں، ایسے لوگ تھے جو موت سے ڈرتے تھے اور کچھ لوگوں نے موت کا کھلے عام استقبال کیا۔ ابوذر سے پوچھا گیا کہ کچھ لوگ موت سے کیوں ڈرتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا؛ کچھ لوگ جنہوں نے اپنی دنیا بنانے کے بہانے سب کچھ کیا وہ آخرت کی بربادی کو برداشت نہیں کر سکتے اور آباد شدہ زندگی کو چھوڑ کر برباد جگہ کی طرف جانا پسند نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا: ’بعض لوگوں کے موت سے ڈرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ موت اور قیامت پر یقین نہیں رکھتے، وہ موت سے آگے کی دنیا پر یقین نہیں رکھتے، وہ اپنی حیات اور زندگی کو صرف اسی دنیا میں دیکھتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی پاکیزہ زندگی گزارے، پاکیزگی اختیار کرے اور موت کی پاکیزگی کو قبول کرے تو اسے موت کا کوئی خوف نہیں وہ ایک شیر خوار بچے کی طرح جو اپنی ماں کی چھاتی سے مانوس ہوتا ہے، موت سے مانوس ہو گا اور آخرت کے لیے مشتاق ہو گا۔
حوزہ علمیہ کے استاد نے مزید کہا: جنگ صفین میں حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام دشمن کے تیروں کے سامنے کھڑے تھے محمد حنفیہ نے فرمایا بابا جان آپ کیوں تیروں کے نشانے پر کھڑے ہیں، امام علیہ السلام نے فرمایا، تمہارے باپ کا ایک دن مقرر ہے اور اس دن کو ٹالا نہیں جا سکتا، اب وہ کوئی سا دن بھی ہو مجھے اس دن سے کوئی خوف نہیں ہے۔
حوزہ علمیہ قم کے اساتید، پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلاب کے درمیان تقریر کرتے ہوئے استاد نظری منفرد نے کہا: وہ لوگ جنہوں نے دنیا کو اپنی آخرت کی کھیتی قرار دیا ہے اور حصول علم اور خدمت خلق کو اپنی زندگی کے امور میں سرفہرست رکھا ہوا ہے، اور آخرت کی ضرورتوں کو پورا کر رہے ہیں انہیں موت سے کوئی ڈر نہیں، جیسا کہ آیت اللہ میرزا شیرازی سے جب سوال کیا گیا کہ آپ اپنی آخرت کے لیے کیا خاص کام انجام دیتے ہیں انہوں نے پورے اطمینان کے ساتھ جواب دیا یہی روز مرہ کے کام انجام دے رہا ہوں، اس کا مطلب یہ ہے کہ یہی روز مرہ کے امور اگر خدا کے لیے ہوں تو یہی صراط مستقیم ہے۔

 

1d49e2f916cd97f3c34f4a20bb21492e_158.jpg

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی شخصیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالم دین پاکستان کے حساس حالات میں بھی دین اسلام اور مکتب اہل بیت(ع) کی ترویج و تشہیر میں کوشاں رہے او انہوں نے اس راہ میں ہر طرح کی تلاش و کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا: حجۃ الاسلام سید نیاز نقوی وحدت اور تقریب بین المذاہب کے علمبردار تھے یہاں تک کہ وہ پاکستان کے اہل سنت علماء میں بھی اس عنوان سے معروف شخص تھے علم و دانش کے اعتبار سے بھی آپ کی شخصیت اہل فضل و کرامت تھی۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی صراط مستقیم پر گزاری۔
خیال رہے کہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید قاضی نیاز نقوی ایران کے صوبہ قم، خوزستان اور لرستان میں قاضی کی حیثیت سے رہے ہیں۔ گزشتہ سال کورونا بیماری کی وجہ سے قم کے ہسپتال امیرالمومنین (ع) میں دار دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

المجمع العالمي لأهل البيت (علیهم السلام)

المجمع العالمي لأهل البيت عليهم السلام، منظمة غير حكومية وعالمية شيعية تعنى بنشر معارف أهل البيت عليهم السلام وترسيخ الوحدة الإسلامية والعمل على اكتشاف وتنظيم أتباع العترة الطاهرة (ع) وتعليمهم ودعمهم.

أنشئت المنظمة علي يد نخبة من الشيعة ويشرف عليها الولي الفقيه والمرجعية الشيعية العليا.

قد قامت المنظمة منذ تأسيسها بدور إيجابي في المستوي العالمي في ترسيخ أسس الوحدة بين مختلف المذاهب الإسلامية.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

اتصل بنا

موضوع
البريد الإلكتروني
الرسالة
8*8=? قانون الضمان