ویکی شیعہ انسائیکلو پیڈیا میں 3 نئی زبانوں کا اضافہ/ آیت اللہ رمضانی: ہمیں مذہب اہل بیت (ص) کو مثبت انداز میں متعارف کروانا چاہیے

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے تاکید کی: ہر وہ مضمون جو شیعہ ویکی میں لکھا گیا ہو وہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی جیسے معتبر ادارے سے ایک مستند متن کے طور پر جانا جائے گا اور اسلام اور مذہب اہل بیت(ع) کا نظریہ مانا جائے گا۔

 ویکی شیعہ انسائیکلوپیڈیا میں تین نئی زبانوں ہندی، چینی اور سواحلی کی رونمائی کی تقریب اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں قم اسمبلی کے کانفرنس ہال منعقد ہوئی۔
 اس تقریب میں آیت اللہ رضا رمضانی نے ویکی شیعہ ورچوئل انسائیکلوپیڈیا کے عہدیداروں اور محققین کی محنت اور کوششوں کو سراہا اور کہا: ہمیں شیعہ ویکی میں دوسری زبانوں کو بڑھانے کے اہداف کے تعین میں گہرائی سے کام لینا چاہیے۔
انہوں نے شیعہ ویکی کے مقام و منزلت کے بارے میں کہا: شیعہ ویکی میں لکھے گئے ہر مضمون کو اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے معتبر مجموعہ سے مستند متن کے طور پر جانا جائے گا، اور اسے اسلام و مذہب اہل بیت (ع) کا نظریہ سمجھا جائے گا۔ لہذا ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور ویکی شیعہ ایک علمی منبع قرار پائیں اور ویکی شیعہ دنیا میں اہل البیت(ع) انسائیکلوپیڈیا کے طور پر پہچانی جائے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے ویکی شیعہ انسائیکلو پیڈیا کی ترقی کے لیے سنجیدہ سرمایہ کاری کی ضرورت پر تاکید کی اور مزید کہا: ہمیں مکتب اہل بیت (ع) کو منفی نہیں بلکہ مثبت انداز میں متعارف کرانا چاہیے تاکہ جو لوگ شیعہ ویکی کا مطالعہ کریں وہ اہل بیت(ع) کے گرویدہ ہو جائیں اور ویکی شیعہ کو ایک متعبر اور قابل وثوق ماخذ سمجھیں ویکی شیعہ کو اپنے مخاطبین کے ذائقوں کو بھی سمجھنا  چاہیے۔
آیت اللہ رمضانی نے شیعہ ویکی انسائیکلوپیڈیا میں جہادی کام کی ضرورت کی نصیحت کی اور کہا: شیعہ ویکی میں ہمارے مخاطبین عام لوگ ہیں لیکن شیعہ ویکی کے لیے ضروری ہے کہ وہ خواص طبقے کے لیے بھی مواد فراہم کرے۔
 ویکی شیعہ کو اپنے مشن میں کامیاب ہونے کے لیے متخصص افراد کو تربیت کرنا چاہیے۔ اور یہ اسمبلی کے تمام شعبوں کی ضرورت ہے۔ ہمیں تمام شعبوں میں ماہر اور ہنر مند افراد کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا: شیعہ ویکی کے ورکروں کو اعلان کردہ پالیسیوں پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔ اس کے علاوہ، مضامین کا جائزہ لینے اور محققین کی تشخیص کے لیے صحیح طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
9-6=? Captcha