ابنا خبر ایجنسی کے تعاون سے؛ آیت اللہ شیخ آصف محسنی کی تیسری برسی میں منعقد ہو رہی ہے

چهارشنبه, 02 شهریور 1401

آیت اللہ شیخ آصف محسنی کی تیسری اسلامی علوم و ثقافت کے تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منائی جائے گی۔

 اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی شورائے عالی کے مرحوم رکن آیت اللہ شیخ آصف محسنی کی تیسری برسی "تقریب مذاہب اسلامی نظر سے عمل تک" کے عنوان سے ایک سیمینار کی شکل میں منعقد ہوگی۔
اس سیمینار سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی، خاتم النبیین(ص) یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عبدالقیوم سجادی، محقق ڈاکٹر علی یاور غفاری، محقق ضامن علی حبیبی، کاتب یونیورسٹی کے استاد اور سنائی ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اور مترجم و محقق اور فانوس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ استاد محمد جواد برہانی سیمینار سے خطاب کریں گے۔
یہ سیمینار صبح 10 بجے، بروز جمعرات 25 اگست 2022ع‍، قم المقدسہ کی شہداء چورنگی میں واقع اسلامی علوم و ثقافت کے تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہو رہا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی، اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی، اسلامی علوم و ثقافت تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ، خاتم النبیین(ص) یونیورسٹی، آیت اللہ آصف محسنی کی کاوشوں کی تدوین و اشاعت کا ادارہ، اس سیمینار کے انعقاد کے مہتممین میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ محمد آصف محسنی قندہاری جو افغانستان کے بڑے شیعہ علماء اور عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے رکن تھے نیز افغانستان کی شورائے اخوت اسلامی کے سربراہ بھی تھے، پچاسی سال کی عمر میں، 5 اگست 2019ع‍ کی شام کو افغان دارالحکومت افغانستان میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

 

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
3-2=? کد امنیتی