اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کاوشوں سے گوگل اسکالر میں آیت اللہ مصباح یزدی کی پروفائل تیار

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ علمی ثقافتی کی کاوشوں سے مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کی گوگل اسکالر میں تحقیقی پروفائل تیار کر دی گئی۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ علمی ثقافتی کی کاوشوں سے مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کی گوگل اسکالر میں تحقیقی پروفائل تیار کر دی گئی۔
آیت اللہ مصباح یزدی کی ۶۳۷ کاوشوں اور ۱۶ زبانوں جن میں فارسی، عربی، اردو، جرمن، انڈونیشی، انگریزی، بنگالی، آذربائیجانی، ترکی، استنبول ترکی، تھائی، روسی، سندھی، کروشین، کردش (کرمانجی) شامل ہیں میں ان کے ترجموں کی اطلاعات کو نیز اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی سے چھپی گئی ان کی کتابوں کو گوگل اسکالر میں ان کے نام سے تیار کئے گئے صفحے پر شائع کر دیا گیا ہے۔

اس پروفائل میں اہل بیت (ص) سے متعلق دیگر محققین کی کاوشوں کو بھی لینک کر دیا گیا ہے۔
اس پروفائل کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اسے مکتب اہل بیت (ص) (وکی شیعہ) کے ورچوئل انسائیکلوپیڈیا سے بھی لنک کر دیا گیا ہے اور لوگ قائم کردہ لنک کے ذریعے آیت اللہ مصباح یزدی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے شیعہ ویکی پر رجوع کر سکتے ہیں۔

آیت اللہ مصباح کا پروفائل Muhammad Taqi Misbah Yazdi  کے نام سے گوگل اسکالر پر دستیاب ہے۔

گوگل اسکالر ایک حوالہ ڈیٹا بیس ہے اور اسے گوگل سرچ انجن کی خدمات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ گوگل اسکالر میں ممتاز شیعہ سکالرز کے لیے پروفائل بنانا اس پلیٹ فارم میں شیعہ اسکالرز کی تحقیقی سرگرمیوں کے نتیجے میں علمی دستاویزات تک رسائی کو ممکن بنانا ہے تاکہ ورلڈ ویب نٹ ورک میں تمام شیعہ علماء کی کتابوں کی معلومات کو محققین کے لیے فراہم کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ آیت اللہ مصباح یزدی ۱۵ سال اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

ABNA_1282019-.jpg

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
3-2=? کد امنیتی