مسجد الاقصیٰ پر صہیونیوں کے تازہ ترین حملوں کے خلاف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا ردعمل

پنج شنبه, 01 ارديبهشت 1401

ایسے حال میں کہ صہیونی حکومت مظلوم فلسطینیوں اور مسلمانوں کے قبلہ اول کو مسلسل اپنے بہیمانہ حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے لیکن اسلامی حکومتوں کی طرف سے نہ صرف کوئی آواز نہیں اٹھ رہی بلکہ بعض عرب رہنما اب بھی اس سرطانی پھوڑے سے تعلقات کو معمول پر لانے کا سوچ رہے ہیں؟!

مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کے نئے جرائم اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے خلاف اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کیا۔

اس بیان کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«سُبحَانَ الَّذِي أسْرىٰ بِعَبدِهِ لَيلًا مِنَ المَسجِدِ الحَرَامِ إِلَى المَسجِدِ الأقصَى الَّذي بارَكنا حَولَه...».

رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں دنیا کے مسلمان مساجد، عبادت، قرآن کی تلاوت اور دعاؤں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ دوسرے مذاہب کے ماننے والے بھی اس مہینے میں مسلمانوں کی مذہبی رسومات سے وابستگی کو سراہتے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ تو مسلمانوں کے ساتھ روزے بھی رکھتے ہیں۔

لیکن مجرم صیہونی حکومت جس نے احکام الٰہی سے دور ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت اور ہمدردی کی خوشبو بھی نہیں سونگھی، غاصب آباد کاروں کے ہمدست ہو کر ہر سال اس الہی مہینے میں مقدس ترین مذہبی مقامات کی بے حرمتی کرتی ہے۔

قدس شریف نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ دیگر ابراہیمی مذاہب کے پیروکاروں کے لیے بھی مقدس مقام ہے، اور مسجد اقصیٰ - مسلمانوں کا قبلہ اول اور حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی معراج کے طور پر – اس مقدس شہر کی زینت ہے ۔

اب یہ کیسے ممکن ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اس مقدس مقام کی بے حرمتی کرتی ہے جہاں فرشتے نازل ہوتے رہے ہیں؟ اور نہ صرف اسلامی حکومتوں کی طرف سے کوئی آواز نہیں اٹھ رہی بلکہ بعض عرب رہنما اب بھی اس سرطانی پھوڑے سے تعلقات کو معمول پر لا رہے ہیں؟! اور عالمی ادارے جو خود کو پامال شدہ انسانی حقوق کا محافظ سمجھتے ہیں، انسانیت کے خلاف ہونے والے ان جرائم کے سامنے اپنا فرض کیوں ادا نہیں کرتے؟!

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی - ایک بین الاقوامی تنظیم کے طور پر جس میں عالم اسلام کے سینکڑوں معزز افراد ممبر ہیں - مسجد الاقصی میں ہونے والے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اظہار کرتی ہے۔

اسمبلی اپنے اراکین سمیت دیگر مذاہب کی اہم شخصیات، اسلامی ممالک کے علماء اور مفکرین، عالمی حریت پسندوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور امن کی حامی تنظیموں سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غاصبوں کے ظلم کی مذمت کرتے ہوئے مقدس مقامات کی حرمت کا دفاع کریں اور بے دفاع فلسطینی عوام کی حمایت کریں۔

بلاشبہ مزاحمت کا سرانجام فتح ہے اور آخر میں ظلم و زیادتی ایک دردناک عذاب الٰہی ہے۔

«تِلْكَ الدَّارُ الآخِرَةُ نَجعَلُهَا لِلَّذِينَ لا يُريدونَ عُلُوًّا في الأرضِ وَلا فَسادًا وَالعاقِبَةُ لِلمُتَّقين».

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
۲۰/۰۴/۲۰۲۲

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
5-1=? کد امنیتی