اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کاوشوں سے پرتگال کے اسلامی مرکز کا دوبارہ افتتاح + تصاویر

دوشنبه, 16 اسفند 1395

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کاوشوں اور پرتگال کے دار الحکومت لیسبن میں مقیم ایرانی طلبہ کے تعاون سے اس شہر میں اسلامی مرکز ایک بار پھر کھول دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کاوشوں اور پرتگال کے دار الحکومت لیسبن میں مقیم ایرانی طلبہ کے تعاون سے اس شہر میں اسلامی مرکز ایک بار پھر کھول دیا گیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے عہدیدار نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ ’’آل یاسین اسلامی ثقافتی مرکز لیسبن‘‘ میں ایک مرتبہ پھر دینی فعالیتیں شروع ہو چکی ہیں اسی عنوان سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر اس مرکز میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا: جناب فاطمہ زہرا(س) کے یوم شہادت پر ’’آل یاسین اسلامی مرکز‘‘ میں منعقدہ پروگرام میں پرتگال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید حسین میر فخار، سفارت کے کارکنان، ایرانی اسٹوڈنٹس اور اہل بیت(ع) کے پیروکاروں نے شرکت کی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اس عہدیدار نے مزید بتایا کہ اس کے بعد تمام اسلامی اور ثقافتی پروگرام اسی مرکز میں منعقد ہوا کریں گے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل پرتگال کے شہر لیسبن میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے دینی و ثقافتی امور کی انجام دہی کے لیے اسلامی مرکز قائم کیا گیا لیکن کچھ مشکلات کی وجہ سے مختصر عرصہ فعالیت کے بعد بند ہو گیا تھا۔

......

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
4+3=? کد امنیتی