اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں کے نام آیت اللہ مکارم شیرازی کا پیغام

الخميس, 01 أيلول/سبتمبر 2022

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس کے نام پیغام جاری کیا۔

عالم تشیّع کے عالی قدر مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس کے نام پیغام جاری کیا ہے جس کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ رب العالمین وصلّی اللہ علی محمد وآلہ الطاہرین

ابتداء میں ضروری سمجھتا ہوں کہ اس اجلاس کے منعقد کنندگان، اور دنیا بھر سے اس اجلاس میں شریک شیعہ علماء، مفکرین اور سرگرم کارکنان کا شکریہ ادا کروں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے آپ کو اس عظیم اور اہم کانفرنس کے انعقاد کی توفیق عطا فرمائی ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس نورانی محفل کے آثار و برکات سے مستفیض ہوں گے۔

اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے - کہ تعلیمات اہل بیت (علیہم السلام) کے ادراک اور ترویج و اشاعت، ایمان و عقائد کے تحفظ کے حوالے سے - طویل صدیوں کے دوران شیعہ علماء کی روش مسلمانوں کے باہمی اتحاد اور اسلام کی قوت و عزت و عظمت پر تاکید، پر استوار تھی؛ چنانچہ میں آپ حضرات و خواتین کی توجہ چند ایک نکات کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں:

اول: آج دنیا بھر میں، اسلام اور اس کی تعلیمات جاننے کے لئے مشتاق دل اور سننے اور قبول کرنے والی سماعتیں روزافزوں ہوئی ہیں، یہ ایک انتہائی اہم اور بہترین موقع ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور مشتاقوں اور عاشقوں کے دلوں کو معارف الٰہیہ سے متصل کرنا چاہئے۔

دوئم: دشمنوں اور بدخواہوں کا منحوس منصوبہ یہ ہے کہ عالم اسلام کے تمام مسلمانوں - بالخصوص علماء - کو بیہودہ اور غیر اہم اختلافات اور مجادلات میں الجھایا جائے۔ چنانچہ اس لحاظ سے ہوشیار ہونا چاہئے اور ان جالوں میں نہیں پھنسنا چاہئے بلکہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر، اشتراکات کا پابند ہو کر اور وحدتِ کلمہ [ایک کلمے] سے استفادہ کرکے ان منصوبوں اور نقشوں کو درہم کرنا چاہئے اور نتیجہ خیز نہیں ہونے دینا چاہئے۔ بےشک الٰہی ادیان اور ان کے زعماء آج کی دنیا میں اپنے پیروکاروں پر اثرگذار ہیں چنانچہ ان کے ساتھ ملاقاتیں اور مکالمات خدا پرستوں کے درمیان محبت کا باعث بنتے ہیں، اختلافات کمزور پڑ جاتے ہیں، افکار ایک دوسرے کی طرف راغب ہوجاتے ہیں اور محبت و ہم دلی معرض وجود میں آتی ہے۔

سوئم: دنیا بھر میں - بالخصوص ان ممالک میں جہاں مسلمین اقلیت میں ہیں - شیعہ علماء، مبلغین اور اہل محراب و منبر کے درمیان محبت آمیز ماحول پیدا کرنا، بہت زیادہ اہم ہے۔ واحد محرک اور مقصد - جو بلا شبہ اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات و معارف کی ترویج و تعارف سے عبارت ہے - باہمی مسابقتوں، رقابتوں، تنگ نظریوں اور آپس کے فاصلوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں چھوڑتا۔ ہم سب ایک محاذ کے سپاہی ہیں، اقوام و قبائل، رنگ و نسل، زبانیں اور ممالک اور علاقے، اور ہر وہ شیئے جو اللہ کی حکمت سے لوگوں کے درمیان وجۂ تعارف بنی ہوئی ہے، کو اختلاف و انتشار کا سبب نہیں بننا چاہئے۔ ہم سب کو وحدت اور یکجہتی کے بارے میں سوچنا چاہئے، اور لوگوں کو اس کی طرف بلانا چاہئے۔

شیعیان اہل بیت(ع) بھی اپنی تمام تر صلاحیتوں اور تمام تر وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانا چاہئیں اور اسلام و تشیّع کی بنیادی ثقافت و تعلیمات کے حریم کا انتہائی بہادری اور شجاعت کے ساتھ دفاع کرنا چاہیے، اور خلوص نیت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے، تاکہ ارشاد ربوبی "وَالَّذِینَ جَاهَدُوا فِینَا لَنَهدِیَنَّهُم سُبُلَنَا" کے تقاضے کے مطابق ہدایت یافتگان میں شامل ہو سکیں۔

خلاصۂ کلام یہ کہ اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات ایک دمکتا - لیکن - گمشدہ گوہر اور چمکتا اور شفاف سورج ہے جو افکار کو قدر و قیمت عطا کرتا ہے، پیاس کو بجھا دیتا ہے اور دلوں کو نور عطا کرتا ہے، آپ جس قدر اس راہ میں محنت کرتے رہو گے، زیادہ سے زیادہ امر اور جاوید بنتے جائیں گے۔

ایک بار پھر اس اجلاس کے ذمہ داروں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اللہ کی درگاہ سے اسلام اور پیروان مکتب حقہ کی عزت و عظمت نیز فرائض کی انجام دہی میں سب کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

قم - ناصر مکارم شیرازی

مورخہ 6 ستمبر 2022ع‍

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

المجمع العالمي لأهل البيت (علیهم السلام)

المجمع العالمي لأهل البيت عليهم السلام، منظمة غير حكومية وعالمية شيعية تعنى بنشر معارف أهل البيت عليهم السلام وترسيخ الوحدة الإسلامية والعمل على اكتشاف وتنظيم أتباع العترة الطاهرة (ع) وتعليمهم ودعمهم.

أنشئت المنظمة علي يد نخبة من الشيعة ويشرف عليها الولي الفقيه والمرجعية الشيعية العليا.

قد قامت المنظمة منذ تأسيسها بدور إيجابي في المستوي العالمي في ترسيخ أسس الوحدة بين مختلف المذاهب الإسلامية.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

اتصل بنا

موضوع
البريد الإلكتروني
الرسالة
2+8=? قانون الضمان