دائرۃ المعارف ویکی شیعہ میں مزید پانچ زبانوں کی تقریب رونمائی

الخميس, 01 أيلول/سبتمبر 2022

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں بین الاقوامی اجلاس کے موقع پر ویکی شیعہ مجازی دائرۃ المعارف میں پانچ نئی زبانوں کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں بین الاقوامی اجلاس کی افتتاحی نشست کے موقع پر مجازی دائرۃ المعارف (Wikishia Virtual encyclopedia) میں پانچ نئی زبانوں کی رونمائی ہوئی۔

چینی، ہندی، سواحیلی، تاجکی، اور بنگالی زبانیں، وہ زبانیں ہیں جن کی یکم ستمبر 2022ع‍ کو بوقت صبح صدر اسلامی جمہوریہ ایران، حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ابراہم رئیسی، اور شیعہ مفکرین کی موجودگی میں، تعلیمات اہل بیت(ع) کے مجازی دائرۃ المعارف میں، تقریب رونمائی ہوئی۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے اجلاس کے افتتاحی خطاب میں متعدد زبانوں میں تعلیمات آل محمد(ص) کی ترویج کی اہمیت پر زور دیا۔

ویکی شیعہ کے عملے نے جنرل اسمبلی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی کانفرنس ہال کی دوسری منزل میں ویکی شیعہ کی نمائش بھی لگائی تھی اور شائقین نے اس نمائش کا بھرپور خیر مقدم کیا۔

واضح رہے کہ ویکی شیعہ مجازی دائرۃ المعارف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی سے وابستہ ہے جس میں اب تک 7029 مقالات اور باقی 9 زبانوں میں 17000 سے زیادہ، مقالات درج ہوئے ہیں۔

پانچ مزید زبانوں کے اضافے سے ویکی شیعہ میں فعال زبانوں کی تعداد 15 تک پہنچی۔

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

المجمع العالمي لأهل البيت (علیهم السلام)

المجمع العالمي لأهل البيت عليهم السلام، منظمة غير حكومية وعالمية شيعية تعنى بنشر معارف أهل البيت عليهم السلام وترسيخ الوحدة الإسلامية والعمل على اكتشاف وتنظيم أتباع العترة الطاهرة (ع) وتعليمهم ودعمهم.

أنشئت المنظمة علي يد نخبة من الشيعة ويشرف عليها الولي الفقيه والمرجعية الشيعية العليا.

قد قامت المنظمة منذ تأسيسها بدور إيجابي في المستوي العالمي في ترسيخ أسس الوحدة بين مختلف المذاهب الإسلامية.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

اتصل بنا

موضوع
البريد الإلكتروني
الرسالة
8-1=? قانون الضمان