بین الاقوامی عاشورا فاؤنڈیشن کے سربراہ نے اربعین کی فعالیتوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہا: زیارت کا ثواب حاصل کرنے کے لیے عاشقان امام حسین (ع) کے اس عظیم الشان اجتماع کو بہترین فرصت سمجھتے ہوئے ہمیں زیارت کے مقاصد سمجھانے اور اہل بیت(ع) کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔
بین الاقوامی عاشورا فاؤنڈیشن کا اربعین حسینی کے حوالے سے بروز سنیچر تہران میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اس فاؤنڈیشن کے سربراہ آیت اللہ محمد حسن اختری نے اپنی گفتگو کے دوران کہا: پیروان اہل بیت(ع) کے لیے ایک بڑی فرصت زیارت اربعین کا عظیم اجتماع ہے۔
انہوں نے مزید کہا: زیارت کا ثواب حاصل کرنے کے لیے عاشقان امام حسین (ع) کے اس عظیم الشان اجتماع کو بہترین فرصت سمجھتے ہوئے ہمیں زیارت کے مقاصد سمجھانے اور اہل بیت(ع) کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے سربراہ نے مزید وضاحت کی: اس بات کے پیش نظر کہ یہ فاؤنڈیشن عاشورا سے تعلق رکھنے والوں کے لیے خدمات انجام دیتی ہے زیارت اربعین کی فرصت سے بھی فائدہ اٹھانا اور مکتب اہل بیت(ع) متعارف کروانا انتہائی اہم ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی یہ فاؤنڈیشن اس موقع پر اپنا کردار ادا کرے گی۔
آیت اللہ اختری نے اجلاس میں موجود تمام افراد کے نظریات کا استقبال کیا اور زیارت اربعین کے موقع پر تعلیمات اہل بیت(ع) کو زائرین تک پہنچانے میں بہترین طریقہ کار اپنانے کی تاکید کی۔
المجمع العالمي لأهل البيت عليهم السلام، منظمة غير حكومية وعالمية شيعية تعنى بنشر معارف أهل البيت عليهم السلام وترسيخ الوحدة الإسلامية والعمل على اكتشاف وتنظيم أتباع العترة الطاهرة (ع) وتعليمهم ودعمهم.
أنشئت المنظمة علي يد نخبة من الشيعة ويشرف عليها الولي الفقيه والمرجعية الشيعية العليا.
قد قامت المنظمة منذ تأسيسها بدور إيجابي في المستوي العالمي في ترسيخ أسس الوحدة بين مختلف المذاهب الإسلامية.