ہندوستان کی نامور شخصیت اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر کلب صادق نقوی کے انتقال پر عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام دیا ہے۔
موصوف کے تعزیتی پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیعیان ہند کے ممتاز رہنما ڈاکٹر کلب صادق نقوی کی رحلت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ مرحوم نے اپنی پوری عمر شیعیان ہند کی بہترین رہنمائی کرنے میں صرف کر دی اور مذہب اہل بیت(ع) کی مخلصانہ خدمت کی۔ ہندوستان کے شیعہ ان سے بہت عقیدت رکھتے تھے اور ان کی باتوں کو دل و جاں سے قبول کرتے تھے۔
میں اس عظیم نقصان پر تمام شیعوں خصوصا ہندوستان کے شیعوں اور مرحوم کے اہل خانہ کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔
خداوند عالم مرحوم کو اہل بیت اطہار (ع) کے ساتھ محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر و اجر عنایت کرے۔
قم۔ ناصر مکارم شیرازی
المجمع العالمي لأهل البيت عليهم السلام، منظمة غير حكومية وعالمية شيعية تعنى بنشر معارف أهل البيت عليهم السلام وترسيخ الوحدة الإسلامية والعمل على اكتشاف وتنظيم أتباع العترة الطاهرة (ع) وتعليمهم ودعمهم.
أنشئت المنظمة علي يد نخبة من الشيعة ويشرف عليها الولي الفقيه والمرجعية الشيعية العليا.
قد قامت المنظمة منذ تأسيسها بدور إيجابي في المستوي العالمي في ترسيخ أسس الوحدة بين مختلف المذاهب الإسلامية.