114 ورلڈ ایوارڈ کے پہلے دور کی اختتامی تقریب کل منعقد ہو گی+ پوسٹر

114 ورلڈ ایوارڈ کے پہلے دور کی اختتامی تقریب جو پیروان اہل بیت(ع) کی قرآنی فعالیت سے مخصوص ہے کل منعقد کی جا رہی ہے۔

114 ورلڈ ایوارڈ کے پہلے دور کی اختتامی تقریب جو پیروان اہل بیت(ع) کی قرآنی فعالیت سے مخصوص ہے آفلائن اور آنلاین منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ تقریب کل بروز پیر 8 اگست 2021 کو بعد از ظہر 6 بجے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے کانفرنس ہال میں صحت کے اصولوں کی رعایت کے ساتھ منعقد ہو گی۔
114 عالمی انعام مقابلہ کے پہلے دور کا اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے ماہ مبارک رمضان میں اعلان ہوا تھا اور پوری دنیا سے پیروان اہل بیت(ع)نے اپنے آثار بھیج کر اس میں حصہ لیا۔

نمایاں قرآنی شخصیات کی قدردانی

اس تقریب میں 114 ورلڈ ایوارڈ کے پہلے دور میں شرکت کرنے والے منتخب افراد کو انعامات دئیے جانے کے علاوہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے دو نمایاں قرآنی شخصیات کی قدردانی بھی کی جائے گی۔
مرحوم آیت اللہ محمد علی تسخیری اور آیت اللہ محمد سعید نعمانی جو گراںقدر کتاب "المختصر المفید في تفسیر القرآن المجید" کے مولف ہیں اس تقریب میں ان شخصیات کو مورد تکریم قرار دیا جائے گا۔

114 ورلڈ ایوارد کی اختتامی تقریب کا آنلائن پروگرام
وہ افراد جو ملک کے اندر یا باہر سے مذکورہ تقریب میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے آنلاین سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم فراہم کر دیا گیا ہے وہ درج ذیل لینکس کے ذریعے 114 ورلڈ ایوارڈ کی اختتامی تقریب میں حصہ لے سکتے ہیں؛
فارسی زبان والوں کے لیے کانفرنس میں شرکت کا لینک: (اڈوبی کونیکٹ) class.mou.ir/jalasat
عربی زبان والوں کے لیے کانفرنس میں شرکت کا لینک: (انسٹاگرام)  instagram.com/majales_majazi_ahlulbayt
انگریزی زبان والوں کے لیے کانفرنس میں شرکت کا لینک: (انسٹاگرام)  instagram.com/ahlulbayt_world_assembly
نیز یہ اختتامی تقریب الثقلین سیٹلائٹ نیٹ ورک، ولی عصر (ع) انٹر نیٹ ٹی وی، عبرات انٹرنیٹ چینل اور ہیئت آنلاین ویب سائٹ سے براہ راست نشر ہو گی۔
الثقلین سیٹلائٹ نیٹ ورک / فریکوئنسی 11641/ H/ 27500
ولی عصر (ع) انٹرنیٹ ٹی وی چینل لائو نشریات: www.valiasr-aj.tv
ہیئت ویب سائٹ آنلائن: heyatonline.ir/fa
عبرات انٹرنیٹ چینل: www.abarat.info

7e49750cb780e09c66220bc270844cc1_408.jpg

خیال رہے کہ دنیا کے چالیس ملکوں سے 130 افراد نے پانچ سو سے زیادہ آثار 114 ورلڈ ایوارڈ کے سیکرٹریٹ کو بھیج کر اس فیسٹیول میں حصہ لیا ہے۔
سیکرٹریٹ کو آثار موصول ہونے کے بعد ماہرین افراد کے ذریعے ان کی جانچ کروائی گئی جس کے بعد 20 آثار کو نہائی مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا۔ آخری مرحلہ میں چار ملکوں کے ججوں کے ذریعے انجام پایا اور ان میں سے منتخب افراد کو کل اختتامی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔

 

 

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
6-5=? کد امنیتی