تاریخ اسلام دور جاہلیت سے وفات مرسل اعظمؐ تک

Title page  کـتاب

  • Title  کـتاب تاریخ اسلام دور جاہلیت سے وفات مرسل اعظمؐ تک
  • Subject کتابیں دیگر کتب
  • language اردو
  • Publisher اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
  • Print number اول
  • print year 2007م, 1427ھ
  • ISBN 964-529-142-9
  • Number of volumes 1
  • Number of pages 416
  • Number of first pages 20
  • مولف مہدی پیشوائی
  • مترجم کلب عابد خان سلطانپوری

  • About  کـتاب

    قارئین کرام کی خدمت میں جو کتاب پیش کی جا رہی ہے یہ دس سال سے زیادہ عرصہ تک ملک کی اعلیٰ علمی درس گاہوں  اور دوسرے تعلیمی اداروں میں  نوٹس کی صورت میں  تدریس کی جاچکی ہے۔ یہ کتاب، دقیق مطالعہ اور کلاس میں  کئے گئے طرح طرح کے تاریخی سوالات کے جوابات میں ، تاریخ اسلام سے برسوں  کی واقفیت اور انسیت کے بعد تدوین و تالیف ہوئی ہے۔
    اس کتاب کی تدوین و تالیف میں  کچھ نکات کا لحاظ کیا گیا ہے جس کی طرف قارئین کرام، مخصوصاً طالب علموں  اور اساتذہ کرام کی توجہ مبذول کرنا ضروری سمجھتا ہوں ۔
    ۱۔ کتاب کے پہلے حصہ کی فصلوں  میں  ظہور اسلام سے قبل، جزیرۃ العرب کے حالات کو بطور مفصل بیان کیا گیاہے اس لئے کہ اس دور کے حالات سے مکمل واقفیت کے بغیر اسلامی تاریخ کے بے شمار واقعات کا صحیح ادراک کرنا اور ان کا تحلیل و تجزیہ کرنا ناممکن ہے۔
    ۲۔ اس کتاب میں  عام روش کے برخلاف ہر واقعہ کی تمام تفصیلات اور پہلوؤں  کو بالکل الگ کر کے بیان کیا گیاہے۔ مثال کے طور پر جنگوں  کی تفصیلات جیسے وقوع جنگ کا سبب، اس کی تاریخ، دونوں  طرف کے سپاہیوں  کی تعداد، جنگ کا طریقہ، طرفین کو پہنچنے والے نقصانات، مال غنیمت کی تقسیم کا طریقہ اور جنگ کے آثار و نتائج وغیرہ ، جدا طریقہ سے ذکر ہوئے ہیں  ان جزئیات کا مطالعہ کرنے سے قاری متوجہ ہو جاتا ہے کہ واقعات کا کون سا حصہ کس کتاب میں  بیان ہوا ہے اور ضرورت کے وقت آسانی سے اس کتاب کی طرف رجوع کرسکتا ہے۔ مولف کے عقیدہ کے مطابق اس روش کے اپنانے میں  (کئی اہم اور لطیف فائدے ہیں ) بہت زیادہ دقت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں  مؤلف کو زیادہ زحمت اٹھانا پڑتی ہے۔
    ۳۔ قرآنی شواہد اور حدیثی تائیدات پوری کتاب میں  ذکر ہوئی ہیں  البتہ ضرورت کے تحت قرآن کریم کی آیات، روایات اور تاریخی متون کے خاص حصوں  کو عربی متن کے طور پر حاشیہ پر تحریر کردیا گیا ہے اور اس کا ترجمہ اصل کتاب میں  نقل کردیا گیا ہے تاکہ کتاب کے متن میں  یکسانیت اور روانی باقی رہے اور جو حضرات عربی داں  نہیں  ہیں  ان کے لئے ملال آور نہ ہو۔
    ۴۔ ضروری مقامات پر بحث کی مناسبت سے تجزیہ اور تحلیل کر کے شبہات کا واضح جواب دیا گیا ہے جبکہ بعض مقامات پر تفصیلی تجزیہ سے پرہیز کرتے ہوئے بہت سے موضوعات (جیسے جنگ فجار میں  آنحضرتؐ کی شرکت اور آپ کے سینہ کا شگافتہ کرنا اور عبد المطلب کے نذر کی بحث) کو اس لئے نظر انداز کیا گیا ہے کہ کتاب کی تدریس صرف ۳۴ درسوں  کی صورت میں  ہونا طے پائی ہے لہٰذا اس کے لئے اس سے زیادہ ضخیم ہونا مناسب نہیں  ہے۔ اس کے علاوہ بعض مطالب تخصصی اور مہارتی پہلو رکھتے ہیں  اور ان کے ذکر کا اپنا محل ہے۔ لہٰذا اصل موضوع کی طرف مختصر سے اشارہ کے بعد اس طرح کی بحثوں  کے حوالے حاشیہ پر بیان کردیئے گئے ہیں  تاکہ اس موضوع میں  دلچسپی لینے والے حضرات ان کی طرف رجوع کرسکیں ۔

Tags

Book index

نسلی رشتہ 0
عربوں کے صفات اور نفسیات 0
علم و فن سے عربوں کی آگاہی 0
شعر 71
جزیرہ نمائے عرب اور اسکے اطراف کے ادیان و مذاہب 0
دوسری فصل: حضرت محمد (ص)کا بچپن اور جوانی 0
حضرت محمد (ص)کا بچپن اور جوانی 0
پہلی فصل: اجداد پیغمبر اسلام(ص) 0
اجداد پیغمبر اسلام(ص) 0
حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کا حسب و نسب 0
حضرت عبد المطلب کی شخصیت 0
خاندان توحید 0
جناب خدیجہ کا کارنامہ 0
فدک 0
بسم اللہ 0

Page

صفحات اولیہ





Besmellah_Yasdl.JPG





Page

Search

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
6*3=? Captcha