اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے کتاب "تحریف سے قرآن کی حفاظت" نارویجین زبان میں شائع

یہ کتاب ان مجموعہ کتابوں میں سے ایک ہے جو عربی زبان میں "فی رحاب اھل البیت(ع) " کے عنوان سے چالیس جلدوں پر مشتمل ہے اور اس میں مذہب اہل بیت(ع) پر کئے گئے اہم شبہات کے جوابات دئیے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے کتاب "تحریف سے قرآن کی حفاظت" KORANENS IMMUNITET MOT FORVRENGING)) نارویجین زبان میں منظر عام پر لائی گئی ہے۔
یہ کتاب ان مجموعہ کتابوں میں سے ایک ہے جو عربی زبان میں "فی رحاب اھل البیت(ع) " کے عنوان سے چالیس جلدوں پر مشتمل ہے اور اس میں مذہب اہل بیت(ع) پر کئے گئے اہم شبہات کے جوابات دئیے گئے ہیں۔
جناب سید عبد الرحیم موسوی اور ابوالفضل اسلامی اس مجموعہ کے مولفین ہیں جبکہ جناب علی الحکیم نے اس کتاب کو ناروے کی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ دار الترجمہ کے زیر اہتمام اس کتاب کا ترجمہ کیا گیا اور اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کے ذریعے اسے منظر عام پر لایا گیا ہے۔

891c037738a83022587f1e07c88bd4fe_174.jpg


خیال رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور اس سے منسلک دنیا میں موجود اداروں کے ذریعے تاحال 2000عناوین پر مشتمل کتابیں دنیا کی 60 زبانوں میں چھپ چکی ہیں۔
بعض کتابوں کی ڈیجیٹل فائلز حاصل کرنے کے لیے اسمبلی کی لائبریری کے اس لینک پر کلک کریں۔

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
2+5=? Captcha