کتاب "ثورۃ الحسین (ع)" تالیف علامہ شمس الدین کا انگریزی ترجمہ منظر عام پر آ گیا

اس کتاب کا اصلی نام "ثورة الحسين(ع)؛ ظروفها الإجتماعية وآثارها الإنسانية" عربی زبان میں ہے اور اب انگریزی میں یہ کتاب "Imam Hussain's (as) Revolution" کے نام سے چھپی ہے۔

مرحوم علامہ محمد مہدی شمس الدین کی تالیف "امام حسین (ع) کا انقلاب اور اس کے سماجی اور انسانی آثار" اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے انگریزی زبان میں ترجمہ اور منظر عام پر آئی ہے۔
اس کتاب کا اصلی نام "ثورة الحسين(ع)؛ ظروفها الإجتماعية وآثارها الإنسانية" عربی زبان میں ہے اور اب انگریزی میں یہ کتاب "Imam Hussain's (as) Revolution" کے نام سے چھپی ہے۔
جناب عیسی مکاما نے اس کتاب کو انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ یہ کتاب 162 صفحوں پر مشتمل ہے۔
کتاب کا خلاصہ؛
کتاب انقلاب امام حسین (ع) میں سید الشہداء علیہ السلام کی نہضت کے مختلف جوانب کو بیان اور ان پر تجزیہ و تحلیل کیا گیا ہے۔ مولف کی نگاہ میں، انقلاب کربلا کا ادراک اور امام حسین علیہ السلام کی شخصیت کی پہچان سے اسلام کی حقیقی تصویر نظر آتی ہے۔ لہذا مولف نے کوشش کی ہے کہ اس قیام کے سیاسی اور سماجی پہلوؤں کا جائزہ لیں اور اس تاریخی واقعہ کے علل و اسباب تلاش کریں اور اس کے بعد اس واقعے کے اثرات کو بیان کریں۔
اس تحقیق کے مطابق، سقیفہ کا واقعہ، خلافت کے لیے شوریٰ کا انعقاد، دوسرے خلیفہ کے دور میں مسلمانوں میں طبقاتی نظام کا قیام، تیسرے خلیفہ کے دور میں بیت المال کا غلط استعمال اور لوٹ گھسوٹ، امیر المومنین علی علیہ السلام کے دور حکومت میں لوگوں کی طرف سے عدالت علی کا تحمل نہ کرنا اور معاشرے کو بحران کا شکار کرنے کے لیے معاویہ کی غلط پالیسیاں در حقیقت وہ اسباب ہیں جو واقعہ کربلا کے رونما ہونے کا باعث بنے۔

d5e48cb2831ac8f60b71ca72f5845156_420.jpg

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
6*5=? Captcha