امناء الرسول کانفرنس کی دوسری علمی نشست کا حرم مقدس امام حسین (ع) میں انعقاد

امناء الرسول علمی کانفرنس کی دوسری علمی نشست کا حرم مقدس امام حسین علیہ السلام میں انعقاد کیا گیا۔

امناء الرسول علمی کانفرنس کی دوسری علمی نشست کا حرم مقدس امام حسین علیہ السلام میں انعقاد کیا گیا۔
امام حسین (ع) اسمبلی کے ڈائریکٹر اور امناء الرسول علمی کانفرنس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ مشتاق مظفر نے اس نشست کے ابتدا میں آیت اللہ سید محمد مہدی موسوی الخرسان کانفرنس جو دس ربیع الاول کو عراق میں منعقد ہو گی کی طرف اشارہ کیا اور کہا یہ علمی نشست اس کانفرنس کے حوالے سے دوسری علمی نشست ہے جو نجف اشرف میں منعقد کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امناء الرسول کی علمی کانفرنس کی منصوبہ بندی حوزہ علمیہ قم کے مرکز میں کی گئی اور حرم شریفین حسینی و علوی کو حوزہ علمیہ کی جانب سے تعاون اور شراکت کی دعوت دی گئی۔
امام حسین (ع) اسمبلی کے سربراہ نے مزید کہا: یہ کانفرنس آیت اللہ سید محمد مہدی موسوی الخرسان کی علمی شخصیت کے اعزاز میں منعقد کی جا رہی ہے اور اس ممتاز عالم دین کے آثار کو انسائیکلوپیڈیا کی صورت میں 50 جلد میں منظر عام پر لایا گیا جو اس کانفرنس کے سیکرٹریٹ کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔
کوفہ یونیورسٹی کے مفکر ڈاکٹر عباس فحام نے مزید کہا کہ اس علمی نشست میں آیت اللہ الخرسان کی تاریخ روایت اور تاریخی لٹریچر کے حوالے سے تین تحقیقی مقالے پیش کئے جائیں گے۔
اس علمی نشست کے دوسرے مقرر، حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حیدر سہلانی تھے کہ جنہوں نے حوزہ نجف و کربلا کے باہمی تعاون سے تعلیمات اہل بیت(ع) کے روشن چہروں کو متعارف کروانے کی کوشش کی ہے۔

 

 

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
6*1=? Captcha