اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے کویتی رکن کی آیت اللہ رمضانی سے ملاقات

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے کویتی رکن حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسین المعتوق نے اسمبلی کے قم دفتر میں آیت اللہ رضا رمضانی سے ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے کویتی رکن حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسین المعتوق نے اسمبلی کے قم دفتر میں آیت اللہ رضا رمضانی سے ملاقات کی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے اس ملاقات میں اسمبلی کی فعالیتوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: عالم اسلام کے مسائل اسمبلی کی سپریم کونسل کے آئندہ اجلاس کا ایجنڈا ہوں گے اور ان پر گفتگو کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا: اسمبلی کو دنیا میں اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کا علمی اور روحانی مرجع ہونا چاہیے تاکہ عالم اسلام کے تمام علماء اور بزرگان اسمبلی سے مرتبط ہوں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے ثقلین سیٹلائٹ نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے بارے میں کہا: ثقلین سیٹلائٹ نیٹ ورک کی پالیسیوں میں تبدیلی آئی ہے اور ہم نے اس مجموعہ کے پروگراموں پر نظر ثانی کی ہے۔ ہمارے پاس اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے اور خانوادگی مسائل، نوجوانوں، جوانوں اور خواتین کے موضوعات کو پیش کرنے کے نئے پروگرام بھی ہیں۔
دیگر ممالک میں اسمبلی کی وسیع سرگرمیوں کی ضرورت اور عملی طور پر اسمبلی کی موجودگی، طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت، بین الاقوامی اداروں کی ہم آہنگی، مختلف ممالک میں سامعین کے درمیان ثقلین سیٹلائٹ نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی افادیت اور تاثیر، عالمی سطح پر اسمبلی کی موجودگی اور مختلف ممالک کے شیعہ علماء اور عمائدین کے ساتھ مزید رابطے کی ضرورت، یہ وہ نکات تھے جن پر حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسین المعتوق نے ملاقات کے آغاز میں تاکید کی؛ انہوں نے اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کو عالم اسلام اور خطے کی صورتحال پر ایک مختصر رپورٹ بھی پیش کی۔

91b9cb4d3e283f55fa0c22a11f79d691_374.jpg

101a55a7c7d4539fd12b781c7eeef016_931.jpg

584b554b3350c43367ffcaf73e244372_950.jpg

d3c1d1887f33670ac0dfd6ba3bb8ea4b_385.jpg

d5afc3ec952286c1d44a4c87e2f4e56e_720.jpg

f0db7c43661239349024f6c6822d1249_262.jpg

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
1*6=? Captcha