اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کے ذریعے، کتاب "اسلام اور سیاست" اردو زبان میں منظر عام پر آ گئی

شعبہ نشر و اشاعت اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے مرحوم آیت اللہ "محمد تقی مصباح یزدی" کی گرانقدر کتاب "اسلام اور سیاست" کا اردو ترجمہ منظر عام پر لانے کی سعادت حاصل کی ہے۔

شعبہ نشر و اشاعت اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے مرحوم آیت اللہ "محمد تقی مصباح یزدی" کی گرانقدر کتاب "اسلام اور سیاست" کا اردو ترجمہ منظر عام پر لانے کی سعادت حاصل کی ہے۔
موجودہ کاوش سیاست کے میدان میں قانون اور قانون سازی کے بارے میں اسلام کے نظریات پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب اسلام کے سیاسی نظریے کے موضوع پر مصنف کی تہران کے نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے تقاریر کے سلسلے کا ماحصل ہے۔ تئیس فصول پر مشتمل یہ کتاب اسلام کے سیاسی مسائل کے حوالے سے ایک عمدہ کاوش ہے۔ اس کتاب کا آغاز سیاست، آزادی، حکومتی ڈھانچہ، جمہوریت اور قوانین جیسے عناصر پر دینی نقطہ نظر سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے اور اس کے بعد اس میں بنیادی طور پر اقدار اور قوانین کے بارے میں اسلام اور مغرب کے نظریات میں فرق کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مصنف نے آخر میں حاکمیت اور قانون سازی کے ساتھ تشریعی ربوبیت کا رابطہ، سیاست اور حکومت کے میدان میں اسلام کی خصوصیت اور انسانیت میں اتحاد کی اصل کا جائزہ اور آخر میں اسلام کی نگاہ میں شہریوں کی شہریت کے اصول پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔
395 صفحات پر مشتمل یہ کتاب اسلام اور سیاست، حجت الاسلام مولانا اقبال حیدر حیدری کے قلم سے ترجمہ ہو کر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت اور ولایت پبلیشر کے باہمی تعاون سے ہندوستان میں ایک ہزار نسخوں میں منظر عام پر آئی ہے۔
جو لوگ ذاتی طور پر کتاب حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ قم، جمہوری اسلامی بلیوارڈ، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی میں رجوع کریں یا پھر درج ذیل نمبر پر فون کریں۔

00982532131307

..........

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
1*6=? Captcha