حضرت ابوطالب(ع) بین الاقوامی کانفرنس کے آثار کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں ہو گی رونمائی

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں حضرت ابوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی کانفرنس کے آثار کی رونمائی کی جائے گی۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے علمی و ثقافتی ادارے کی ہمت سے حضرت ابوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی کانفرنس کے آثار کو مرتب اور زیور طبع سے آراستہ کیا گیا۔
یہ مجموعہ 21 جلدوں میں تیار اور مرتب کیا گیا ہے جس کی نقاب کشائی اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں رونمائی کی جائے گی۔
اس مجموعے کی پہلی 6 جلدوں میں فارسی مضامین ہیں، اور 7ویں سے 9ویں جلد میں عربی اور اردو مضامین ہیں۔
حضرت ابو طالب (ع) بین الاقوامی کانفرنس کے مجموعے کی 10ویں جلد فارسی اور عربی مضامین کا خلاصہ ہے جو تین زبانوں فارسی، عربی اور انگریزی میں شائع ہوئی ہے۔
11ویں اور 12ویں دو جلدیں حضرت ابوطالب (ع) کو مختلف ادیان و مذاہب کے علماء و مفکرین کے نقطہ نظر سے متعارف کروانے سے متعلق ہیں۔
اس مجموعہ کی 13ویں جلد میں حضرت ابو طالب علیہ السلام کی شخصیت اور ایمان کے موضوع پر گفتگو کی گئی ہے۔
چودھویں جلد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تئیں حضرت ابو طالب کے مقام اور حضرت ابو طالب علیہ السلام کے بارے میں ان کے موقف کا ذکر ہے۔
جلد 15 سے جلد 19 تک حضرت ابو طالب علیہ السلام کے بارے میں بڑے بڑے شاعروں کے اشعار کو درج کیا گیا ہے۔
20 ویں جلد کانفرنس کے سیکرٹریٹ کو ارسال شدہ ادبی نثر اور نظموں پر مشتمل ہے جو دو زبانوں عربی اور فارسی میں مرتب کی گئی ہے۔
حضرت ابو طالب (ع) بین الاقوامی کانفرنس کے مجموعہ کی آخری جلد حضرت ابو طالب (ع) کی وضاحتی کتابیات کے لئے مخصوص ہے۔
واضح رہے کہ حضرت ابوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی کانفرنس اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کوششوں اور مراجع عظام کی حمایتوں سے تین سال قبل منعقد کی گئی تھی۔

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
1*6=? Captcha