مجلس علمائے یمن کے سکریٹری جنرل کی وفات پر آیت اللہ اختری کا تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں علامہ "عبدالسلام الوجیہ" کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی، ابنا کے مطابق، اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ محمد حسن اختری نے اپنے پیغام میں علامہ عبد السلام الوجیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اس پیغام میں علامہ عبدالسلام الوجیہ کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے: انہوں نے اپنی زندگی اسلام اور اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے میں صرف کی اور مجلس علمائے یمن میں اپنی مسئولیت کے دوران انہوں نے عظیم خدمات انجام دیں مرحوم یقینا ایک مجاہد عالم دین تھے۔
عربی میں جاری کئے گئے اس تعزیتی پیغام کا مکمل ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم

من المُؤمِنينَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَيهِ فَمِنهُم مَن قَضىٰ نَحبَهُ وَمِنهُم مَن يَنتَظِرُ  وَما بَدَّلوا تَبديلاً  (صدق الله العلي العظیم)
مجلس علمائے یمن کے اراکین
اور مرحوم علامہ شیخ عبد السلام الوجیہ کے اعضا و اقرباء
سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ ہمیں اسلام اور اہل بیت (ع) کے مبلغ اور مخلص عالم با عمل مجلس علمائے یمن کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ عبدالسلام الوجیہ کی وفات کی خبر موصول ہوئی ہے۔  مرحوم برسوں تک بیماری کی تکلیف اور صعوبت کو برداشت کرنے اور یمن پر محاصرے کی وجہ سے علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے دار فانی کو الوداع کہہ گئے۔ اس عالم دین کی وفات کے ساتھ امت اسلامی ایک عذیم شخصیت سے محروم ہو گئی۔
اس ناخوشگوار موقع پر میں اپنی طرف سے اور اہل بیت علیہم السلام کی سپریم کونسل کے معزز علماء کی جانب سے یمن کے علمائے کرام، امت اسلامیہ، یمن کی بہادر قوم اور مرحوم کہ اعضاء و اقرباء کے تئیں دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
مرحوم نے اپنی زندگی اسلام اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو عام کرنے میں گزاری اور مجلس علمائے یمن میں رہتے ہوئے عظیم خدمات انجام دیں اور یقینی طور پر وہ ایک مجاہد عالم تھے۔ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ اپنی رحمت کے ساتھ جنت میں انہیں جگہ عطا فرمائے اور انبیاء، مرسلین اور ائمہ (ع) کے ساتھ انہیں محشور کرے۔ نیز مرحوم کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور قرابتداروں کو صبر و اجر عطا کرے۔ ہمیشہ کامیاب رہیں اور خداوند عالم آپ کو صحت و سلامتی اور اسلام کی خدمت کی توفیق عنایت فرمائے۔
آپ کا بھائی محمد حسن اختری
سربراہ سپریم کونسل برائے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
1*6=? Captcha