اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کے ذریعے کتاب "یوسف قرآن" کا اردو ترجمہ منظر عام پر آ گیا

مصنف نے کتاب یوسف قرآن میں قرآن کریم کے سورہ یوسف کی تفسیر کے عنوان سے اس کی ہر آیت سے اپنی تحقیقات کی بنا پر کچھ نکات اور پیغامات کا استخراج کیا ہے جو مجموعی طور پر ۱۲۷۰ موارد پر مشتمل ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین محسن قرائتی کی کتاب یوسف قرآن کا اردو ترجمہ ہندوستان میں زیور طباعت سے آراستہ ہو گیا ہے۔

مصنف نے کتاب یوسف قرآن میں قرآن کریم کے سورہ یوسف کی تفسیر کے عنوان سے اس کی ہر آیت سے اپنی تحقیقات کی بنا پر کچھ نکات اور پیغامات کا استخراج کیا ہے جو مجموعی طور پر ۱۲۷۰ موارد پر مشتمل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ضمنی طور پر بعض دیگر موضوعات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے جو درج ذیل ہے:

سورہ یوسف کا کلی خاکہ، قرآن میں داستان کا مقصد، خواب کی حقیقت، محبت اور حسد، تفریح اور ورزش کی ضرورت، گریہ کی اقسام، نفس امارہ کا خطرہ، خدمت کے لیے ذمہ داری قبول کرنا، توبہ و استغفار، مومن مخلص اور مومن مشرک کی نشانیاں وغیرہ۔

مذکورہ کتاب کو اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کی پیشکش پر حجۃ الاسلام و المسلمین سید مراد رضا رضوی نے اردو میں ترجمہ کیا ہے اور ولایت پبلیشر دہلی کے تعاون سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس کتاب کو ایک ہزار نسخہ میں ہندوستان میں شائع کیا ہے۔

جو لوگ ذاتی طور پر کتاب حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ قم، جمہوری اسلامی بلیوارڈ، اہل بیت (ص) عالمی اسمبلی میں رجوع کریں یا اس نمبر 02532131307 پر کال کریں۔

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
8-7=? Captcha