اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے بنگلادیشی رکن سید علی اصغر رضوی کی رحلت پر اسمبلی کا تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل کونسل کے بنگلادیشی رکن سید علی اصغر رضوی کی رحلت پر عالمی اسمبلی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کر کے ان کی رحلت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل کونسل کے بنگلادیشی رکن سید علی

اصغر رضوی کی رحلت پر عالمی اسمبلی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کر کے ان کی رحلت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔


اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے پیغام میں مرحوم کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم

مغفور ہمیشہ سے محروم اور مستضعف افراد کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں کوشاں رہے ہیں۔


بیان میں مزید آیا ہے کہ مرحوم نے اپنی مختصر زندگی میں انسانی کمال تک پہنچنے کے لیے بے بہا خدمات انجام دیں جو ان کے لیے ذخیرہ آخرت قرار پائیں گی۔


اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس نقصان پر مرحوم کے بھائی پروفیسر سید گوہر علی رضوی کو تسلیت پیش

کرتے ہوئے بارگاہ خداوندی سے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا مانگی ہے۔

واضح رہے کہ مرحوم سید علی اصغر رضوی بنگلادیش کی ان اہم شیعہ شخصیتوں میں سے ہیں جو اس ملک

میں بہت اثر و رسوخ رکھتے ہیں مرحوم پائلٹ ریٹائرڈ تھے اور اس ملک کے ایک کامیاب تاجر رہے ہیں انہوں نے

اس ملک میں مساجد اور امام بارگاہوں کی تعمیر اور مذہبی رسومات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اہل بیت(ع)

عالمی اسمبلی کی تاسیس کے ابتدائی دور سے ہی اسمبلی کی رکنیت اختیار کر کے ہمیشہ اس ادارہ کے

ساتھ تعاون پیش کیا۔

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
9*3=? Captcha