یہ کون سا مذہب ہے جو مسجد اور نماز پر دھشتگردانہ حملہ جائز سمجھتا ہے؟

Sunday, 28 October 2018

بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ تکفیری دھشتگرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہے اور انہوں نے ان مبارک ایام میں پاکستان اور افغانستان میں مسجد میں نمازیوں اور میلاد مبارک کے جشن منانے والوں کو دھشتگردی کا نشانہ بنا کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی دین و انسانیت کے پا

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ہفتہ وحدت کے دوران پاکستان اور افغانستان میں ہوئے حالیہ دھشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کون سا دین و مذہب ہے جس کی تکفیری وہابی ترویج کرتے ہیں اور اس کے تحت مسجد، نماز اور مذہبی رسومات کو دھشتگردانہ حملوں کا نشانہ بناتے ہیں؟
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مذمتی بیان میں آیا ہے کہ پیغمبر رحمت کی ولادت کے ایام جو محبت، مودت، امن و شانتی کا پیغام دیتے ہیں اور انہیں مسلمانان عالم ہفتہ وحدت کے عنوان سے یاد کرتے ہیں ان ایام میں اسی نبی کا کلمہ پڑھنے والوں کو دھشتگردی کا نشانہ بنانا کہاں کی انسانیت ہے؟
بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ تکفیری دھشتگرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہے اور انہوں نے ان مبارک ایام میں پاکستان اور افغانستان میں مسجد میں نمازیوں اور میلاد مبارک کے جشن منانے والوں کو دھشتگردی کا نشانہ بنا کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی دین و انسانیت کے پابند نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ کلایہ شہر میں نماز جمعہ کے دوران حوزہ علمیہ انوار المدارس کے سامنے دھشتگردوں نے نمازیوں کو دھشتگردی کا نشانہ بنا کر ۸۰ افراد کو شہید اور زخمی کیا جبکہ کابل میں ایک جشن پر کئے گئے حملے میں دسیوں افراد کو خاک و خوں میں غلطاں کیا گیا۔

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
3-2=? Captcha