اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے "گوگل اسکالر" میں آیت اللہ محمد مہدی آصفی کی پروفائل تیار

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے گوگل اسکالر میں مرحوم آیت اللہ محمد مہدی آصفی (رہ) کی تحقیقی پروفائل تیار کر دی۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے گوگل اسکالر میں مرحوم آیت اللہ محمد مہدی آصفی (رہ) کی تحقیقی پروفائل تیار کر دی۔

مرحوم آیت اللہ آصفی کی 156 کتابوں کی معلومات اور دس زبانوں؛ فارسی، عربی، اردو، انڈونیشیائی، انگریزی، استنبول ترکی، سواحلی، فرانسیسی، فلانی اور مالائی میں ان کے تراجم کی معلومات، نیز اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے شائع شدہ آپ کے قلمی آثار تک رسائی کو گوگل اسکالر میں ممکن بنا دیا گیا ہے۔
نیز اس پروفائل میں آیت اللہ آصفی کے ساتھ تعاون کرنے والے مصنفین کے پروفائل کے ساتھ ربط بھی دے دیا گیا ہے، نیز مکتب اہل بیت(ع) کے دیگر علماء اور محققین کو بھی اس پروفائل کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔
اس پروفائل کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ اسے ویکی شیعہ سے بھی جوڑ دیا گیا ہے اور صارفین حضرات آیت اللہ آصفی کے آثار کو ویکی شیعہ کے اندر بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
خیال رہے گوگل اسکالر ایک حوالہ ڈیٹا بیس ہے اور اسے گوگل سرچ انجن کی خدمات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ گوگل اسکالر میں ممتاز شیعہ علماء کے لیے پروفائل بنانے کا مقصد شیعہ علماء کی تحقیقی سرگرمیوں تک رسائی ممکن بنا ہے تاکہ دنیا کے کونے کونے میں موجود افراد با آسانی مکتب اہل بیت(ع) کے علماء اور ان کاوشوں سے آگاہی حاصل کر سکیں۔

واضح رہے کہ گوگل اسکالر میں آیت اللہ آصفی کی پروفائل Muhammad Mahdi al-Asifi کے نام سے دستیاب ہے۔

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
4*5=? Captcha