اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے "گوگل اسکالر" میں امام خمینی (رہ) کی پروفائل بنا دی گئی

امام خمینی (رہ) کی پروفائل کو اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ علمی و ثقافتی کے نائب سربراہ کے ذریعے "گوگل اسکالر " ویب سائٹ میں بنا دیا گیا۔

امام خمینی (رہ) کی پروفائل کو اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ علمی و ثقافتی امور کے نائب سربراہ کے ذریعے "گوگل اسکالر Google Scholar " ویب سائٹ میں بنا دیا گیا۔

امام خمینی کی تالیفات و تصانیف میں سے 676 کتابوں کی معلومات اور 19 زبانوں منجملہ فارسی، عربی، انگریزی، جرمن، فرانسیسی، استنبول ترکی، آذربائیجانی ترکی، ہسپانوی، اردو، البانی، تاجک، ترکمان، کرمانجی، ہوسا، سربیائی و کروشین، چیک، پشتو، روسی اور بنگالی میں ان کے ترجموں کو اس پروفائل میں ویب سائٹ پر قابل رسائی بنا دیا گیا ہے اور ہر ماخذ سے متعلق حوالہ جات کو بھی لینک کر دیا گیا ہے۔

گوگل اسکالر ایک حوالہ ڈیٹا بیس ہے اور اسے گوگل سرچ انجن کی خدمات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ گوگل اسکالر میں پروفائل بنانے سے امام خمینی سمیت ممتاز شیعہ علماء کی علمی و تحقیقی کاوشیں منابع و ماخذ کے طور پر قابل رسائی قرار پا سکتی ہیں اور ان کے تمام آثار کی ایک فہرست ویب سائٹ پر مشاہدہ کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ گوگل اسکالر میں امام خمینی کی پروفائل Seyyed Ruhollah Mousavi Khomeini کے نام سے دیکھی جا سکتی ہے۔

320afa25-29c3-4b29-9e14-998b9b5f0b76.jpg

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
8-1=? Captcha