جدید اسلامی تمدن نامی پہلی تخصصی کتاب نمائش، تہران یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، یہ نمائش جدید اسلامی تمدن کے میدان میں علمی آثار کو متعارف کروانے، دینی حکمرانی اور انسانی علوم میں تبدیلی کی غرض سے منعقد کی گئی جس میں ملکی تحقیقی اداروں منجملہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے شرکت کی۔