114 ورلڈ ایوارڈ کے پہلے دور کے ججوں کا تعین+ ججوں کا تعارف

یکشنبه, 03 مرداد 1400

یہ عالمی فیسٹیول میڈیا اور قرآن کریم سے متعلق کام کرنے والوں کو مزید شوق و ذوق دلانے کی غرض سے منعقد کیا جا رہا ہے اس میں دنیا کے 40 ممالک سے 130 افراد نے شرکت کی اور 500 سے زیادہ قرآنی اور دیگر کاوشوں کو اس فیسٹیول میں پیش کیا۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر زارعان کے حکم سے 114 ورلڈ ایوارڈ کے پہلے ججوں کی کمیٹی کا تعین کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام حسن المنصوری عراق سے، جلال حمیدو تنزانیہ سے ، ادگارڈو روبین (سہیل اسعد) ارجنٹائن سے، حسین اسدی، رحیم خاکی، حسین سلیمانی اور محمد علی معینیان اسلامی جمہوریہ ایران سے اس عالمی انعام میں شرکت کرنے والوں کے آثار کو جانچنے کے لیے متعین کر دئے گئے ہیں۔ اس کمیٹی کی سربراہی حسین اسدی کے پاس ہو گی۔
قابل ذکر ہے کہ 114 ورلڈ ایوارڈ پیروان اہل بیت(ع) کی قرآن اور میڈیا سے متعلق سرگرمیوں پر مبنی کاوشوں سے مخصوص ہے جو اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے ماہ شعبان کے دوسرے عشرے میں آغاز ہوا اور تاحال اس عالمی انعام کے سیکرٹریٹ کو دنیا کے مختلف ممالک سے 500 سے زیادہ آثار موصول ہوئے ہیں۔ جس کی مقدماتی جانچ انجام پا چکی ہے اور نہائی جانچ اور ججمنٹ کے لیے مذکورہ کمیٹی کا تعین کیا گیا ہے۔
یہ عالمی فیسٹیول میڈیا اور قرآن کریم سے متعلق کام کرنے والوں کو مزید شوق و ذوق دلانے کی غرض سے منعقد کیا جا رہا ہے اس میں دنیا کے 40 ممالک سے 130 افراد نے شرکت کی اور 500 سے زیادہ قرآنی اور دیگر کاوشوں کو اس فیسٹیول میں پیش کیا۔


114 ورلڈ ایوارڈ کے پہلے دور کے ججوں کا تعارف
۱۔ استاد حسین اسدی؛ بین الاقوامی سطح کے قرآنی مبلغ اور استاد، ادارہ قرآن و حدیث کے سابق سربراہ، جامعۃ المصطفیٰ(ص) العالمیہ کے موجودہ رکن؛ تعلق ایران۔
۲۔ شیخ جلال حمیدو؛ تفسیر اور علوم قرآن کے بین الاقوامی مبلغ اور مدرس؛ تعلق تنزانیہ
۳۔ شیخ حسن المنصوری: آستانہ مقدس حرم امام حسین(ع) کے دار القرآن کے موسس اور مدیر، مدرس قرآن، تعلق عراق۔
۴۔ ڈاکٹر ادگارڈو روبین (سھیل اسعد) معلم، محقق، انٹرنیشنل مبلغ، میڈیا کے میدان میں ایکٹو؛ تعلق ارجنٹائن۔
۵۔ حجۃ الاسلام و المسلمین حسین سلیمانی؛ حافظ کل قرآن، فن اور قرآنی میڈیا کے میدان میں ایکٹو، مدیر اور معلم، تعلق ایران
۶۔ ڈاکٹر رحیم خاکی؛ قرآن کریم کی تلاوت کے فنون کے ماہر، معلم، بین الاقوامی قاری اور ریفری، فرہنگسرا قرآن کریم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ، تعلق ایران۔
۷۔ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد علی معینیان؛ سائبری فضا کے ایکٹو، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ تبلیغ کے سربراہ، تعلق ایران۔

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
3+8=? کد امنیتی