کتاب "الخطاب الحسینی" ترکی استنبولی زبان میں منظرعام پر آ گئی

کتاب الخطاب الحسینی کو اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے ترکی کے شہر استنبول میں منظر عام پر لایا گیا ہے۔

کتاب الخطاب الحسینی کو اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی کوششوں سے ترکی کے شہر استنبول میں شائع کیا گیا۔

یہ کاوش تحریک امام حسین (ع) کی اہمیت اور اس کے اہداف کے تحفظ و ترویج میں دئیے گئے خطبات کی تفسیر پر مبنی ہے۔
مصنف کے مطابق سید شہداء(ع) کے انقلاب کے تین مراحل ہیں: شہادت، تبیین اور انتقام۔ مصنف نے شہادت کے مرحلے کو مکمل گردانا ہے جبکہ انتقام کا مرحلہ امام زمانہ کے ظہور کے بعد محقق ہو گا۔
اس کتاب میں مصنف کی کوشش یہ رہی ہے کہ انقلاب کے دوسرے مرحلے یعنی اہداف امام حسین(ع) کی تشریح اور تفسیر کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ان کے مطابق امام کے مقاصد کے لیے تقریر و تبلیغ کا مرحلہ اسی لمحے سے شروع ہو گیا جب کربلا کے قیدیوں کا قافلہ کوفہ پہنچا اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے خطبات دینا شروع کئے۔

مصنف نے اسی مقصد کے لیے کوفہ کے لوگوں کے درمیان حضرت زینب، حضرت فاطمہ بنت حسین(ع)، ام کلثوم اور امام سجاد (ع) کے خطبات کے ساتھ ساتھ ابن زیاد کے محل میں پیش آئے واقعات کو پہلے حصے میں پیش کیا ہے۔ دوسرے حصے میں امام حسین علیہ السلام کے قتل میں دخیل عناصر کے بارے میں بیان کیا ہے اور تیسرے مرحلے میں مدینے کے واقعات اور امام حسین علیہ السلام کے خطبات کو بیان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کتاب کا ترجمہ - اسمبلی کے ادارہ ترجمہ کی پیشکش سے- جناب امین اباجی نے استنبول ترکی میں انجام دیا اور اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت نے ترکی کے تسنیم انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے اس کتاب کو ایک ہزار نسخے میں شائع کیا ہے۔

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
7+4=? Captcha