شیخ عبداللہی ناصر کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی پیغام

کینیا میں شیعہ مذہب کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرنے والے عظیم اور فعال شیعہ عالم دین جناب حاج شیخ عبداللہی ناصر کی وفات غم و اندوہ کا باعث بنی۔

کینیا کے نامور عالم دین اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن الحاج شیخ عبداللہی ناصر جمعہ کے انتقال پر اسمبلی نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

 

9020da03aa27a491fbca7efe4b5adc78_951.jpg

بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون


کینیا میں شیعہ مذہب کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرنے والے عظیم اور فعال شیعہ عالم دین جناب حاج شیخ عبداللہی ناصر کی وفات غم و اندوہ کا باعث بنی۔
مرحوم اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے اہم اراکین میں سے تھے اور اپنی بابرکت زندگی کے دوران متعدد کتابوں کی تصنیف کے ذریعے انہوں نے اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں دیرپا کردار ادا کیا اور کینیا اور پڑوسی ممالک میں ایک بڑی تعداد کو دینی تربیت سے نوازا۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی اس عظیم نقصان پر مرحوم کے معزز خاندان، ان کے تمام دوستوں اور جاننے والوں بالخصوص خوجہ اثنا عشری شیعوں اور دیگر پیروان اہل بیت(ع) سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ نیز بارگاہ رب العزت میں مرحوم کے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
11 جنوری 2021

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
3+6=? Captcha